چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی

9pervezelalplellabargain.png

سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، مقدمے میں شریک شریک ملزم حبیب قاسم نے 67 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرلی ہے۔

پلی بارگین نے بعد عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت بھی منظور کرلی ہے، یہ پیش رفت لاہور کی احتساب عدالت میں یب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ کے دلائل کے دوران سامنے آئی، وارث علی جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم قاسم منصوبے کا سب انجینئر تھا اور اسے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی ہے، پلی بارگین کی رقم کا 40 فیصدحصہ بذریعہ پے آرڈر نیب کے اکاؤنٹ میں جمع بھی کروادیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔