
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کار کو ٹکر مارنے والے “غریب” شخص کی نمکو، دال، سویاں پھینکنے والے شخص کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
یوٹیوبر یاسر شامی سے گفتگو کرتے ہوئے اس شخص کا کہنا تھا کہ آپ نے کہا کہ وہ شخص میرے باپ کی عمر کا ہے، وہ میرے باپ کی عمر کا نہیں، اگر اسکی عمر 50 سال ہے تو میری 45 سال کا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ آپ نے یہ بھی کہا کہ میری گاڑی 45 لاکھ کی ہے میری گاڑی 45 لاکھ کی نہیں 62 لاکھ کی ہے۔
اسکا مزید کہنا تھا کہ میری گاڑی بہت بری طرح ڈیمیج ہوئی ہے، اسکی پانچ چیزیں ڈیمیج ہوئیں، لائٹ، ٹائر وغیرہ ڈیمیج ہوئے۔اسکا کہنا تھا کہ میں نے اسے کوئی تھپڑنہیں مارا، جو بندہ یہ کہہ رہا ہے وہ جھوٹ بول رہا ہے، مجھے سوشل میڈیا صارفین پر درندہ صفت انسان پورٹرے کیا گیا ہے۔
اسکے مطابق اس شخص نے سرخ اشارے کی خلاف ورزی کی ، وہ 70 کی سپیڈ سے آیا تھا اور اور میری گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرایا،وہ ٹھاہ کرکے ٹھکے ہیں اور مجھے ٹھاہ کی آواز آئی ہے۔
گاڑی کے مالک نے کہا کہ میں نے اسے کہا کہ آپ نے میرا یہ نقصان کردیا ہے لیکن اس نے غریب کارڈ کھیلنا شروع کردیا، عورت کارڈ اور غریب کارڈ ہر جگہ چل جاتا ہے۔مجھے نے اسے کہا کہ میرا نقصان پورا کردو تو اس نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں۔
اس شخص کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک سگنلز بنائے ہی کسی مقصد کیلئے جاتے ہیں، ہم نے اس شخص کی نمکوبکھیردی تاکہ اسے نصیحت ملے، یہ سراسر جہالت ہے
اسکا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کا کچھ ضائع نہیں ہوا، وہاں 2 ، 3 مانگنےو الی تھیں، انہوں نے اٹھایا اور آپس میں بانٹ لیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس مین موٹرسائیکل سوار پاپڑ فروش سڑک پر گاڑی سے ٹکرایا تھا جس پر شہری عرفان نے غصے میں آکر اسے زدوکوب کیا اور پاپڑوں سے بھرا تھیلا بھی پھینک دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gari1b1h1.jpg