چیئرمین سینیٹ سنجرانی اور وزیراعلیٰ بزنجو کا ایف سی ہیڈ کوارٹر نوشکی کادورہ

10noshkibazinjo.jpg


بلوچستان کے علاقے نوشکی میں حملے کے دوران جدید ترین اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف کمانڈنٹ ایف سی کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اورچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سمیت اراکین اسمبلی کو دی گئی بریفنگ کے دوران کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1490333519813431296
رپورٹ کے مطابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نوشکی میں حالیہ حملوں کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور ایف سی اہلکاروں سے ملاقات کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1490332741002530819
اس موقع پر ایف سی کمانڈنٹ کی جانب سے وفد کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نوشکی میں حملہ کرنے والے دہشت گرد جدید ترین اسلحے سے لیس تھے اور وہ افغانستان میں براہ راست اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں بھی تھے۔

ایف سی کمانڈنٹ کے مطابق اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سےہم نے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا اور 9 دہشت گردوں کو مار کر حملے کوناکام بنایا، تاہم اس ساری کارروائی میں ہمارے4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

وزیراعلی بلوچستان اور چیئرمین سینیٹ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، وفد نے دہشت گردوں کے حملے کو سبوتاژ کرنے پر ایف سی کو مبارکباد دی اور وطن کے تحفظ کیلئے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کرنےوالے اور شہادت پانے والے ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کے ہوتے ہوئے دشمن ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے، ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 

Everus

Senator (1k+ posts)
نشئی نیازی طالبان سے مذاکرات کرتا ہے
بلوچوں پر بم چلاتا ہے

یہ تو بہت ہی کھلا ہوا تضاد ہے، اسکی سلائی کرو تھوڑی