
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی۔
چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1442398364218310656
بلاول بھٹو نے نیب کو حکومتی آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانئے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانبدار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔
دوسری جانب حکومت نے نئے چیئرمین نیب کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ نئے چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے، نیب نے شہباز شریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے لہٰذا یہ طے ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے کیونکہ شہباز شریف سے اگلے چیئرمین نیب کے بارے میں پوچھنے کا مطلب ہے کہ ملزم سے پوچھیں کہ اس کی تفتیش کون کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/MSnZJN9/11.jpg