چیئرمین پی ٹی اے کے بعد وزیرداخلہ کا بھی ایکس کی بندش سے اظہار لاتعلقی

12xjajhsjhggggs.png

پاکستان بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل بند کی جانے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اب تک بحال نہیں ہو سکی نہ ہی کسی ادارے نے تسلیم کیا ہے کہ یہ اس کی طرف سے بند کی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کا حکم ان کی وزارت کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں آزادی اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے لیکن ہم اس کی آڑ میں کسی پر بھی غلط الزام لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہاں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ملک کے مقتدر اداروں عدلیہ اور فوج کے خلاف بے بنیاد مہم چلائی گئی۔ ہمارے ملک میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے قوانین بنانے ہوں گے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے ممالک میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین پر عملدرآمد ہو رہا ہے، امریکہ جیسے بڑے ملک میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، دہشت گردوں کو معافی نہیں ملے گی، پاکستان پر حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کو ان کی زبان میں جواب دیں گے۔

سینئر صحافی ثاقب بشیر نے اس حوالے سے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: ایکس بندش سے متعلق چیئرمین پی ٹی اے کہتے ہیں وزارت داخلہ سے بات کروں گا، وزارت داخلہ کہہ رہی ہے ہماری اجازت سے پابندی نہیں لگی! وزیر اطلاعات نے پہلے ایکس کے کھلا ہونے کا بیان دیا پھر کہا بند ہے، سابق نگران وزیر اطلاعات بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کہتے رہے۔ جب سب انکار کر رہے ہیں تو پھر محسوس ہوتا ہے سمندر میں مچھلی ایکس کی تار کاٹ گئی ہو گی یہ قصور اسی گلے ہی فٹ کر دیں!

https://twitter.com/x/status/1770097473530315136
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan is under undeclared martial law.PDM2 is a sham government installed by military generals.GHQ is running this government.Anyone with even with a modicum of intelligence knows.The generals can’t declare martial in could have grave repercussions for them for example donor countries may stop aid,EU may revoke GSP+ status and there may be opposition from inside Pakistan.PDM2 leaders know who is behind shutting down X but they don’t have the courage to name them.It is obvious the generals gave orders to shutdown X.
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
بادشاہ کے خزانے سے ایک تھیلا غائب ہے۔
سارے درباری ایک دوسرے کا منہ تک رہے ہیں جیسے کہہ رہے ہوں کہ ہمارا اس سے کیا تعلق ہے۔
 

Back
Top