چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف پر غیر آئینی اور غلط اقدامات کے فیصلوں کا الزام

zaka-ashraf-pcb-aap.jpg


چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف

کے خلاف اپنے بورڈ کی جانب سے سنگین الزامات سامنے آگئے,معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک نے بورڈ چیف ذکا اشرف کو ایک ای میل میں خود ان پر غلط اقدامات اور غیر آئینی فیصلوں کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے اس کی کاپی وزیر اعظم آفس اور وزارت بین الصوبائی رابطے کو بھی بھیجی ہے,ذکا اشرف کی بطور چیئرمین تعیناتی کی چار ماہ کی مدت 5نومبر کو پوری ہورہی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو بابراعظم کی چیٹ لیک کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے معذرت خواہ ہوں لیکن ٹی وی پر بیٹھ کر اسکرین شارٹس نہیں دیکھانے چاہیے تھے، ہم اپنے ملک کی تصویر کو خود خراب کررہے ہیں۔ آپ ٹی وی پر کسے اپنے کپتان کی چیٹ دیکھا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘شعیب جٹ یہ ٹی وی پر کیوں لائے، کیا چیئرمین نے انہیں ٹی وی پر ایسی چیزیں لانے کو کہا؟ اگر چیئرمین کسی طرح اس میں ملوث ہیں تو میں کہوں گا کہ یہ ان کی طرف سے انتہائی افسوسناک اقدام ہے’۔

شاہد آفریدی نے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں مصروف ہے تاہم کرکٹ بورڈ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

جمعرات کو نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی ہے، اس دوران کرکٹ سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم نے انہیں کرکٹ کے میدان میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

گزشتہ دنوں سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف ٹیکسٹ میسجز اور کالز کے ذریعے ان سے رابطہ کیا لیکن انہیں جواب نہیں دیا گیا۔