
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے فیصلہ سنایا۔
فل کورٹ بینچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی شامل تھے۔
منصور علی خان نے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو فیصلہ آیا ہے اس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے پاکستان کی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن ہوئے ہیں سپریم کورٹ اب اس پورے الیکشن کی تحقیقات کرے اب حلقے بھی کھولے جائیں نواز شریف کا حلقہ این اے 130 بھی کھولا جائے
https://twitter.com/x/status/1811703604559929369
شاہد خٹک نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمشنر پر ارٹیکل 6 لگانا چاہئے جنہوں نے آئین سے غداری کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی
https://twitter.com/x/status/1811685090465824961
رحیق عباسی نے ردعمل دیا کہ الیکشن کمیشن کی بدنیتی اور آئین شکنی پر سپریم کورٹ نے مہر ثبت کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاھئیے۔اگر تھوڑی سے بھی غیرت ہو تو!
https://twitter.com/x/status/1811678286155505792
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر میں اگر زرا برابر بھی کچھ باقی ہے تو آج استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہیے اور بتانا چاہیے کہ 8 فروری کا الیکشن کون جیتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1811678285362766004
مونس الٰہی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے آج کے تاریخی فیصلے کے بعد اب چیف الیکشن کمشنر اپنا اور کتنا منہ کالا کروانا چاہتے ہیں۔ بہتر ہو گا وہ فوری استعفا دیں اور قوم کا پیچھا چھوڑیں
https://twitter.com/x/status/1811695663760957652
بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے،
https://twitter.com/x/status/1811701069883347356
سپریم کورٹ نے آج عمران خان کا حق ادا کر دیا ہے سپریم نے آج چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کر دیا ہے چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہو۔ صاحبزادہ حامد رضا
https://twitter.com/x/status/1811669177784037689
سابق گورنر سندھ نے بھی الیکشن کمیشن سے مسستعفی ہونیکا مطالبہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1811661913085857884
کامران خان نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ آگیا ہے الیکشن کمیشن کی بڑی رسوائی ہوئی ہے مکمل الیکشن 2024 پہلے ہی عالمی رسوائی کا شکار ہیں
https://twitter.com/x/status/1811664520563036327
اوریا مقبول جان نے ردعمل دیا کہ آج کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمیش نے مس کنڈکٹ کیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو فورا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان اور چاروں ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرینس درج کرنا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1811702172775571722
ارشاد احمد عارف نے کہا کہ 1977انتخابات میں تاریخی دھاندلی ہوئی،ملک میں شورمچاتو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سجاد احمد جان نے عہدے سے استعفی دے دیا،کہا" ہم نے محنت سے دکان سجائی تھی ڈاکہ پڑگیا"الیکشن پر ڈاکہ 8 فروری کو بھی پڑا۔آج سپریم کورٹ نے13جنوری فیصلے میں دھاندلی کی نشاندہی کی مگروہ غیرت اورغیرت مند کہاں؟
https://twitter.com/x/status/1811704229213663364
لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی بالادستی ہوئی ہے عمران خان جیتا ہے الیکشن کمیشن ہارا ہے ۔ الیکشن کمیشن مستعفی ہو
https://twitter.com/x/status/1811672143941325121
الیکشن کمیشن کے سربراہ و ممبران نے انتہائی غیر آئینی جرائم کا ارتکاب کیا، انہیں معافی ملنا و دینا ملک و قوم کے ساتھ آخری حد کی غداری ھوگی- ان کے خلاف ھر صورت کاروائی کرنا ھوگی- آج نہیں تو کل
https://twitter.com/x/status/1811682398569943243 https://twitter.com/x/status/1811724301122335191
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ec11h11.jpg
Last edited by a moderator: