Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
جناب کو معلوم ہی ہو گا کہ آپکی چیف ججی کے متعلق ملک میں پرسیپشن کوئی اتنا مثبت نہیں . کوئی کہتا ہے کہ چیف جج صاب ڈرپوک ہیں، کوئی کہتا ہے نالائق ہیں، کوئی کہتا ہے کہ نرگسیت بہت زیادہ ہے، اور کوئی کہتا ہے کہ جناب کو میڈیا میں رہنے کا بہت شوق ہے . لیکن اس خاکسار کا خیال ہے شاید ان میں سے کوئی بات بھی درست نہ ہو . اس ضمن میں خادم کا آپکو مشورہ ہو گا کہ اگر آپ اپنا تاثر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو ایک بات کر گزریں
آج ہی وفاقی سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریز، انسپکٹر جنرل آف پولیس بشمول آئی جی اسلام آباد، ڈی جی آئی بی، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کو عدالت میں ذاتی طور پر طلب کریں اور ان سے جواب طلب کریں کہ ایک طرف آپ لوگ بیانات دے رہے ہیں کہ پاکستان کے سب سے بڑے اور ہردلعزیز لیڈر عمران خان کی زندگی کو بہت زیادہ خطرہ ہے اور دوسری طرف آپ لوگوں نے یہ جانتے ہوۓ بھی کہ ان پر حال ہی میں ایک قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے انکی سیکیوریٹی واپس لے لی ہے تو ایسا کیوں اور کس کے کہنے پر کیا گیا ہے؟؟؟
اسکے ساتھ ہی ایک سخت تنبیہ کے ساتھ آپکو ان سب افسران کو حکم دینا ہو گا کہ عمران خان کو پہلے سے زیادہ سیکوریٹی فراہم کی جائے اور آپ سب لوگ اسکی جان کی حفاظت کے ذمہ دار ہونگے . خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور عمران خان کو کوئی گزند پہنچی تو آپ سب لوگوں پر قتل کا مقدمہ درج ہو گا اور کسی کو چھوڑا نہیں جائے گا
چیف صاحب آپ یقین مانیں کہ اس ملک کے ستر فیصد لوگ جو عمران خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں ان سب میں اور دوسرے لوگوں میں اسکا بہت اچھا تاثر جائے گا اور آپ کی ذات پر لگنے والے تمام الزامات غلط ثابت ہو جائیں گے اور لوگوں کے دلوں میں رول آف لاء کا احترام پیدا ہو گا . آپ بس کر گزریں یہ کام . عوام نہ صرف آپکو دعائیں دے گی بلکہ آپکی لیگیسی کو بھی ہمیشہ یاد رکھے گی

- Featured Thumbs
- https://i.samaaenglish.tv/primary/2022/10/202313178e1746b.jpg