چیف جسٹس کی سپورٹ میں دائر پٹیشن پر اب تک کتنے افراد ستخط کرچکے ہیں؟

bandialaaahs.jpg

الیکشن التواء کیس سننےپر چیف جسٹس عمرعطاء بندیال آج کل حکومتی نشانے پر ہیں۔ نہ صرف حکومتی رہنما بلکہ ن لیگی سوشل میڈیاصارفین بھی چیف جسٹس پر رکیک حملے کررہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ تین رکنی بنچ کیس کی سماعت نہ کرے اور فل کورٹ سماعت کرے تاکہ اس کیس کو طویل کیا جاسکے۔مسلم لیگ ن صوبائی الیکشنز کے حق میں بھی نہیں ہے اور وہ چاہتی ہے کہ الیکشن ایسے وقت میں کرائے جائیں جب انکے لئے سازگار ماحول ہو۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نہ صرف تنقید بلکہ ذاتی حملوں کی زد میں بھی ہیں۔جس پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا صارفین سامنے آگئے اور چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سپورٹ میں پٹیشن سائن کرنیکی اپیل کی۔

پٹیشن کے مطابق پاکستانی حکومت غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر پنجاب اور کے پی کے صوبوں میں 90 دن کی آئینی مدت سے باہر ہونے والے انتخابات کو روک رہی ہے۔

پٹیشن میں اپیل کی گئی کہ عدالتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس پٹیشن پر دستخط کریں کیونکہ انہیں آئین کے آرٹیکل 224(2) کے مطابق انتخابات کا حکم دینے سے روکنے کے لیے حملوں اور حکومت سے مستعفی ہونے کے مطالبات کا سامنا ہے۔
Clipboard05.jpg


اس پٹیشن کو ڈیڑھ لائن افراد سے سائن کرنیکی اپیل کی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار 512 افراد پٹیشن سائن کرچکے ہیں۔
 
Last edited: