چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

10cjjjidadfgh.png

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز سوشل میڈیا مہم چلانے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ عادل سرور سیال نے چیف جسٹس کے خلاف دھمکی آمیز سوشل میڈیا مہم چلانےکے خلاف کیس کی سماعت کی، اس موقع پر ملزم عبدالواسع کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دھمکی آمیز سوشل میڈیا مہم چلانے والے ملزم عبدالواسع کا 22 فروری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا جس کے بعد مقامی عدالت نے انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

یادرہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کی کردار کشی کی اور دھمکی آمیز مہم چلائی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مہم کو چلانے والے دیگر کرداروں کی تلاش کا عمل بھی شروع کردیا۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
CJP and COAS who are afraid of twitter, then how can you expect them to give justice and to protect the country.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
چیف جسٹس خود اپنے خلاف مہم ہے پوری۔اسے جیل جانا چاہئے۔اور جب یہ دوسرے ججوں کے خلاف مہم چلاتا تھا تو اب خود کو کیوں اللہ میاں بنا رہا ہے۔اس کا انجام اتنا شرمناک ہونے والا ہے کہ دنیا یاد رکھے گی اس کی وجہ سے آئین دفن ہو گیا ہے ملک کا کسی دن لوگوں نے اسے بھی انسانی حقوق کے مقبرے میں دفنا دینا ہے