
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران ایک تماشائی کے گراؤنڈ میں داخل ہونے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ اس واقعے کو سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1894352795773346145
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک تماشائی میدان میں داخل ہو کر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن رویندر کو گلے لگانے کی کوشش کرنے لگا۔ مذکورہ شخص نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کی تصویر بھی اٹھا رکھی تھی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسے میدان سے باہر نکالا اور گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1894355840334717054
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی breach پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس معاملے پر مقامی سیکیورٹی ایجنسیوں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گا۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ شخص پر کسی بھی پاکستانی اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے معاملہ پر آئی سی سی نے بھی اظہار تشویش کیا تھا ، آئی سی سی نے کہا تھا کہ میچ کے دوران مذہبی جماعت کے کارکن کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود پچ پر جاکر مذہبی لیڈر کی فوٹو لہرانے پر سخت تشویش ہے، تحقیقات کرنے کیساتھ سیکیورٹی مزید سخت بنائی جائے۔
میچ کے بعد، راچن رویندر نے ڈان نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں شائقین کی اس محبت سے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا اور وہ پاکستان کے کرکٹ شائقین کے جوش و خروش سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے کراؤڈ کا اثر کھیل پر بھی پڑتا ہے اور یہ ماحول کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ میزبان ٹیم پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کے راچن رویندر نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
پاکستانی ٹیم اس سے قبل نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف شکست کھا چکی تھی، جس کے بعد وہ 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہی۔
تماشائی کے خلاف مقدمہ درج
گراؤنڈ میں داخل ہونے والے شخص کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزم عبدالقیوم، جو کہ باہتر، ضلع اٹک کا رہائشی ہے، نے جان بوجھ کر سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی اور یاسر عرفات انکلوژر سے میدان میں داخل ہوا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم اگر وہ ضمانت کے مچلکے جمع نہ کرا سکا تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔ عدالت نے مقدمے کی اگلی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2025/02/25185858b5a6c99.jpg
Last edited: