چینی انجیئنرز کی ہلاکت، وزارت خزانہ نے وزیر خزانہ کے بیان کی تردید کر دی

16auaurkkaiabianakitatahsjs.png

وزارت خزانہ نے کراچی میں دہشت گرد حملے میں مارے گئے چینی انجینئرز کی آئی پی پیز مذاکرات کا حصہ ہونے کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ کے قریب خود کش دھماکے میں ہلاک چینی انجینرز کے آئی پی پیز سے مذاکرات کا حصہ ہونے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ حکومت بات چیت کررہی ہے اور وہ پاور پلانٹ بھی ان مذاکرات کا حصہ تھے جن کیلئے یہ دونوں انجینئرز کام کرتے تھے، تاہم ہلاک ہونے والے چینی شہری مذاکراتی مل کا حصہ نہیں تھے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے مذاکرات سے وابستہ چینی انجینئرز کی ہلاکت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ گمراہ کن خبریں ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگیزب نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں ہلاک ہونےوالے چینی انجینئرز بجلی کی قیمتوں پر مذاکرات کررہے تھے۔
 

Back
Top