چینی انجینئرز پر حملہ والی گاڑی چمن سے داخل ہوئی اور بشام پہنچی،وزیردفاع

63740ba403ad8.jpg

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشام حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داری سیکیورٹی فورسز پر ڈال دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام"کیپٹل ٹالک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کے حوالے سے اہم انکشافات کیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کسی بھی اندرونی مدد کے بغیر ہمارے ملک میں کارروائیاں نہیں کرسکتی، داسو میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملے میں جو گاڑی استعمال ہوئی وہ بارود سےلدی ہوئی تھی اور 10 روز تک پاکستانی علاقوں میں گھومتی رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ گاڑی چمن کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوئی، چمن سے گاڑی بشام پہنچ جاتی ہے اور راستے میں کہیں پکڑی نہیں جاتی، راستے میں جو چیک پوسٹیں ہیں ان میں کون لوگ بیٹھے ہیں؟ یہ وہ روٹ ہے جو اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے، گندم، یوریا اسی راستے سے اسمگل ہوتا ہے، اسمگل ہونے والےگاڑیاں بھی اسی روٹ سے آتی ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ اسی روٹ سے پیٹرول بھی اسمگل ہوکر آتا ہے، بشام حملے میں جتنے بھی لوگ ملوث تھے وہ سب پکڑے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید خان نے اس گفتگو کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

https://twitter.com/x/status/1800395337938694472
جبکہ امجد خان نے بھی یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا وزیر دفاع پاک فوج پر الزام لگارہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1800390999778464115
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Harami generals are busy arresting political workers,journalists and social media activists.They don’t allow people to go on Hajj.They have no intention of fighting terrorism.The Chinese know this that is why China is not willing to restart projects.Pakistan has failed to provide security to Chinese so no one can blame China.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
وزیر دفاع کہہ رہا ہے کہہ یہ حملہ اور دہشت گردی اندرونی مدد کے بغیر نہیں ہوا
یعنی بارڈر کی زمہ داری تو فوج کی ہے
تو پھر یہ دہشت گردی فوج کی مدد کے ساتھ ہوئی تھی ؟
تو زمہ داران کو پکڑ کر سزا دو فوج میں جو جو بھی انکے ساتھ ملا ہوا ہے اس کو بے نقاب کرو تو اصل مجرم تو اس علاقے کا جرنیل اور کور کمانڈر ہی ہونا چاہئے
جسکی کی اندرونی مدد کے بغیر کچھ ہو ہی نہیں سکتا اور نا ہی بارڈر سیکیورٹی یعنی فوجی مدد کے ساتھ کوئی دہشت گرد ملک میں داخل ہو سکتا
 

Back
Top