چینی تاجر کو بجری ایکسپورٹ کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

matti.jpg

کراچی: ایف آئی اے نے چینی تاجر کو معدنیات کے نام پر بجری ایکسپورٹ کرنے کے اسکینڈل میں کسٹمز ایکسپورٹ حکام کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایف آئی اے کی کارپوریٹ کرائم سرکل نے آئی آئی چندریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے ریجنل ہیڈ ساؤتھ، خالد بکالی کو گرفتار کیا ہے۔

زرائع کے مطابق، چینی تاجر کی معدنیات کی ایکسپورٹ کی کلیئرنس ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل سے کی گئی تھی، جس پر کسٹمز ہاؤس کراچی کے کلکٹریٹ کسٹمز ایکسپورٹ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں، 100 کنٹینرز پر مشتمل 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ایک اور کنسائمنٹ کی ایل سی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، خالد بکالی چینی کمپنی سے دھوکہ دہی کے معاملے میں تیسرے ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ پہلے سے گرفتار ملزمان ذیشان افضال بلگرامی اور جاوید محمود شامل ہیں۔ ذیشان بلگرامی ڈینزو ٹریڈر کا مالک ہے، جس نے چینی امپورٹ کمپنی سے 11 کروڑ 39 لاکھ کا فراڈ کیا۔

ایف آئی اے نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خالد بکالی نے بینک سے ایکسپورٹ کنسائنمنٹ کی سہولت فراہم کی، جس کے بدلے میں اس کو 1 کروڑ 26 لاکھ روپے ملے۔ جاوید محمود جعلی ایس جی ایس انسپکشن سرٹیفکیٹ تیار کرنے میں مددگار رہا، جس پر اس کو 60 لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، پاکستانی ایکسپورٹر اور چینی امپورٹر کے درمیان 17 جنوری کو 1500 میٹرک ٹن کرومیم اورے کی ایکسپورٹ کا معاہدہ کیا گیا تھا۔ 11 فروری کو کراچی بندرگاہ سے کنٹینر چین بھیجا گیا، لیکن وہاں کرومیم کی بجائے بجری بھری گئی۔

چینی کمپنی کی امپورٹر مس کورائن چن کی شکایت کی بنیاد پر پاکستانی ایکسپورٹر کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ذیشان بلگرامی نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا اور چینی کمپنی کی بھیجی گئی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لی۔

ملزمان کے خلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔​
 

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Wo tu zb theek hai
Laikn
Waqas Akram TUM KAHAN THEY?
Bas apni.bkwas ar yeh charb zubani band kro
 

Back
Top