
چینی مہنگی کیا ہوئی، ن لیگ کے حامی صحافی چینی کے نقصانات گنوانے لگے، کوئی اسے سفید زہر قرار دے رہا ہے تو کوئی اسکے نقصانات گنوارہا ہے، کوئی شوگر ، دل کے امراض سے بچنے کیلئے چینی استعمال نہ کرنیکا مشورہ دے رہا ہے۔
ایسے حالات ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے صحافی کامران شاہد بھی میدان میں آگئے اور چینی کے نقصانات گنوادئیے اور عوام کو چینی سے دور رہنے کا مشورہ دیا
اپنے ٹوئٹر پیغام میں کامران شاہد نے مشورہ دیا کہ چینی چھوڑیں: تمام طبی تحقیق اس بات پر متفق ہیں کہ سفید کیمیکل والی چینی ذیابیطس ، دل کے مسائل ،خراب جگر اور بہت سی دوسری بیماریوں کا باعث بنتی ہے
https://twitter.com/x/status/1699093325217755591
انہوں نے مزید کہا کہ چینی چھوڑ دیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کامران شاہد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ واہ واہ واہ۔ میرے دوست کے دوستوں نے چینی مہنگی کیا کہ میرا دوست تو ڈاکٹر بن گیا۔ میرا دوست چینی نہ استعمال کرنے کے فائدے بتاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا دوست اتنا ہینڈسم آدمی ہے۔ کیا زبردست پرسنلیٹی ہے میرے دوست کی لیکن پان کھا کھا کر اتنے موتیوں جیسے دانت تباہ کر دئیے میرے دوست نے۔
https://twitter.com/x/status/1699272728157511797
شہبازگل کا مزید کہنا تھا کہ پتہ نہیں کون کون سے کتابیں پڑھتا ہے میرا دوست جس میں چینی کے نقصان تو بیان کیے جاتے ہیں۔ لیکن پان کھانے کے نہیں۔ آج سے میرے پیارے دوست کو ڈاکٹر کامران کہا اور لکھا جائے پلیز۔
شعیب ملک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی مہنگی ہوئی تو چینی کے نقصانات بتانے لگ گئے، عمران خان کی حکومت ہوتی تو اس منافق نے کپڑے پھاڑ کر سڑک پر آجانا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1699396322812645511
فہد نے تبصرہ کیا کہ خان صاحب کے دور میں چینی 5 روپے مہنگی ہونے کو عوام کا معاشی قتل کہنے والے لفافے اب چینی 100 مہنگی ہونے کے بعد اُسی عوام کو چینی استعمال کرنے کے نقصانات بتا رہے ہیں.. یہ وہ بے شرم ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو اچھا کھلانے کیلئے انکا سودا کرتے
https://twitter.com/x/status/1699276919588389118
سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ یہ ہیں وہ ذرائع جو چینی کے نقصانات بتانے پر مجبور کئے ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1699405865613512779
سعید بلوچ نے لکھا کہ چونکہ ہم سمگلنگ نہیں روک سکتے اس لیے عوام سفید چینی کا استعمال کر دیں؟؟؟ بھئی ملازمت ہو تو ایسی کہ مہنگائی اور مہنگائی لانے والوں پر تنقید نہیں کرنی بلکہ عوام کو نصیحت کرنی ہے
https://twitter.com/x/status/1699175517776162866
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اگر یہ عمران خان کی حکومت ہوتی تو اس نے سفید چینی کے فوائد پر پورا پروگرام کر مارنا تھا ایسے ایسے فائدے بتانے تھے کہ چینی نے خود بھی شرما جانا تھا
https://twitter.com/x/status/1699446824094912880
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ردعمل دیا کہ آگیا لفافہ اب مہنگائی کو ڈیفنڈ کرنے۔ اسکو 80 روپے کلو مہنگی لگتی تھی۔ آج 200 روپے کلو پر منافقت چیک کریں
https://twitter.com/x/status/1699318318799388828
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/cheemn111.jpg