چینی کمپنی یاڈیا نے پاکستان میں اپنے الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرا دیے

7yadeaeb.png

بیٹری مکمل چارج کرنے پر سکوٹر 80 سے 90 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: رپورٹ

پاکستان میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان شہریوں کے لیے چائنہ کی کمپنی نے الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیک تیار کرنے والی یاڈیا نامی چائنیز کمپنی نے پاکستان میں 2 نئے الیکٹراک سکوٹر متعارف کروا دیئے ہیں جن قیمتیں بالترتیب 1 لاکھ 99 ہزار اور 2 لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی ہیں۔ یادیا G5 کی قیمت 1 لاکھ 99 ہزار اور یاڈیا روبن 2 کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پاکستان میں یاڈیا کمپنی کی طرف سے متعارف کروایا گیا یہ مہنگا ترین الیکٹرک سکوٹر ہے جس کی قیمت صارفین کے لیے 2 لاکھ 80 ہزار روپے رکھی گئی ہے، نئے الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا کر کمپنی اپنی پراڈکٹ لائن اپ کو پاکستانی مارکیٹ میں توسیع دے رہی ہے۔ یاڈیا کمپنی نے گزشتہ برس نومبر میں T5 نامی ایک الیکٹرک سکوٹر متعارف کروایا تھا جس کی صارفین کے لیے قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس الیکٹرک سکوٹر میں 12سو واٹ کی موٹر انسٹال کی گئی ہے جبکہ اس زیادہ سے زیادہ رفتار فی گھنٹہ 50 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ الیکٹرک سکوٹر میں 72V26AH ماڈل کی بیٹری لگائی گئی ہے جسے مکمل طور پر چارج کیا جائے تو یہ 80 سے 90 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یاڈیا روبن کی قیمت 2 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر ہے جس میں 800 واٹ کی موٹر نصب کی گئی ہےاور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار فی گھنٹہ 45 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ روبن 2 میں 72V26AH بیٹری نصب ہے جسے مکمل چارج کرنے پر الیکٹرک سکوٹر 80 سے 90 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

الیکٹرک سکوٹر کے دونوں ماڈلز کے لیے بیٹری کی وارنٹی کی معیاد 18 مہینے اور موٹر کی وارنٹی کی معاد 24 مہینے ہے، کمپنی کی طرف سے طے کی گئی قیمت میں ٹیکس اور ڈیلرز کا منافع بھی شامل کیا گیا ہے۔ الیکٹرک بائیکس کی قیمت عبوری طور پر طے کی گئی ہے جسے کسی پیشگی نوٹس کے بغیر تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ڈلیوری کے وقت کی قیمت اطلاق پذیر ہو گی۔