
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک اجلاس میں یہ جانے بغیر کہ مائیکروفون آن ہے ایسے ریمارکس دیئے جس سے دنیا میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلاویئر میں چار ملکی اتحاد"کواڈ" کا سربراہ اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس کے دوران امریکی صدر کچھ آف دی ریکارڈ گفتگو کرنا چاہ رہے تھے مگر وہ اس حقیقت سے لاعلم تھے کہ ان کا مائیکروفون کھلا ہوا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جاپانی وزیراعظم فومی کشیدا، آسٹریلیوی وزیراعظم انتونی البانیز اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ"چین نے تو ناک میں دم کررکھا ہے، چین کی مسابقت بڑھتی جارہی ہےجس سے نمٹنے کیلئے ہمیں سخت پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی"۔
مائیکروفون کھلا ہونے کی وجہ سے اجلاس کے باہر کوریج کیلئے موجودمڈیا کے نمائندوں نے نا صرف سنا بلکہ فوری طور پر رپورٹ بھی کیا جس سے حکام نے چوکنا ہوکر صدر بائیڈن کو اس غلطی کے بارے میں آگاہ کیا، صدر بائیڈن نے یہ جاننے کے بعد اپنیبات کو بنانے کی کوشش کی اور سیاسی و معاشی مشکلات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے شدید مسابقت کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کیلئے تمام ممالک کو مل کر ایک جامع حکمت علمی ترتیب دینا ہوگی۔
اس گفتگو کے بعد صدر بائیڈن کا مائیک بند کردیا گیا ہے تاہم تب تک دنیا بھر کے خبررساں اداروں نے اس گفتگو کو دنیا کے کونے کونے تک مرچ مسالا لگار کر پھیلادیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/19joebidennquajkhf.png