
حب پاور کمپنی لمیٹڈ (PSX: HUBC) اپنی ذیلی کمپنی، میگا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے پاکستان میں BYD آٹو انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں میں کاروبار کی ایک نئی لائن میں داخل ہو رہی ہے۔
اسٹاک فائلنگ کے مطابق اس نئے منصوبے کی تکمیل میں حتمی معاہدوں پر عمل درآمد اور اثاثوں کی خریداری شامل ہوگی اور یہ کارپوریٹ اور ریگولیٹری منظوریوں اور رضامندیوں سے مشروط ہے,چین کی سب سے بڑی الیکٹرک وہیکل کمپنی BYD نے اپنے مقامی پارٹنر میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ اپریل میں جدید الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔بی وائی ڈی نے میگا کانگلومریٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، حب پاور اور حلیب فوڈ کی بنیادی کمپنی کے تعاون سے پاکستان میں داخلے کا اعلان کیا۔
ایچ یو بی سی کی بنیادی سرگرمیاں پاور اسٹیشنز کی ترقی، ان کی ملکیت، آپریٹ اور دیکھ بھال پر مشتمل ہیں۔ کمپنی بلوچستان میں 1,200 میگاواٹ کے تیل سے چلنے والے پاور اسٹیشن کی مالک ہے۔
اپریل میں چین کی سب سےبڑی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی, بی وائی ڈی اپنی ای وی پیداوار کوپاکستان میں مقامی طور پر تیار کرے گا,چین کی سب سے بڑی الیکٹراک گاڑیوں کی کمپنی(BYD) نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانےوالی کمپنی نے اپنے لوکل پارٹنرکےساتھ پاکستان میں جدیدالیکٹرک گاڑیاں بنانے کےلیےسرمایہ کاری کرے گی, بی وائی ڈی نے2023میں دنیامیں سب سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں بنائیں، جس نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/25BYDcarrshs.png