ڈالرکی اونچی اڑان، سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی

dolak1h121.jpg

ڈالر کی اونچی اڑان ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔۔ نگران حکومت کے آنے کے بعد سے اب تک ڈالر 15 روپے سے زائد مہنگا ہوگیا ہے۔ آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ہواؤں میں اڑتا رہا۔

اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعدادوشمار کےمطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 304 روپے 45 پیسے پر آج بند ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1696846431263535164
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 322 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 327 وپے میں بھی دستیاب نہیں ہے۔

اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 525 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 46 ہزار 244 پر بند ہوا ہے۔
psxaaj.jpg


گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔