ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

doll1234.jpg


ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔ 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا، 13 ماہ کے بعد 168 روپے کی سطح عبور کر گیاہے۔

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے 5 پیسے کا ہوگیا ۔

https://twitter.com/x/status/1436274608555053070
آخری بار ڈالر اگست 2020 میں 168.43 روپے پر بند ہوا تھا۔28 اگست 2020 کو انٹربینک میں ڈالر 167.43 روپے پر تھا ،مئی 2021 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 10 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔
مئی 2021 کے بعد ڈالر کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہوگئی تھی اور ڈالر 152 پر پہنچ گیا لیکن وزارت خزانہ میں تبدیلی کے بعد اور شوکت ترین کی پالیسیوں کی بدولت ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا اور 4 ماہ میں ڈالر 15روپے 82 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ، مارکیٹ کھلنے پر شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس پر تھا جس کے بعد مسلسل تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

Clipboard22.jpg


کاروباری دن کے اختتام پر 578 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 47 ہزار 204 پوائنٹس پر کاروبار بند ہواجبکہ شئیرز کی مالیت میں 1.24فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ ماہرین آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور تجارتی خسارے کو بتارہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، غیرضروری درآمدات پر پابندی لگانا ہوگی ورنہ اس کا نتیجہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کو کرنسی کے ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھنا ہوگی جبکہ غیرملکی برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہوگا۔
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Imran khan made a huge mistake by installing shokat tarin, he has reversed anything which pakistan gained economically in 1 and a half year.

Now we are staring at an inflation rate in excess of 15% in the next three months.