ڈالر کی سمگلنگ وذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون، روپے کی قدر میں اضافہ

fwt2-768x454-1-696x411-1.jpg


ڈالر کی سمگلنگ وذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈائون، روپے کی قدر میں اضافہ

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سخت نگرانی، انسداد سمگلنگ مہم سے کرنسی سمگلرز روپوش ہوگئے ہیں: ماہرین

امریکی کرنسی کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزے کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی کرنسی کی سمگلنگ وذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈائون کے باعث ڈالر کی سپلائی بڑھنے اور طلب کم ہونے کے باعث آج بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی کرنسی کا انٹربینک ریٹ اڑھائی ماہ کے بعد 284 روپے سے بھی کم ہو چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ریٹ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروباری دن کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک موقع پر 1 روپے 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک ڈالر 283 روپے 45 پیسے کا ہو گیا لیکن وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ کے باعث کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ میں 1 روپے 6 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 283 روپے 62 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ذرائع کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر کا ریٹ 284 روپے ہو گیا۔ ڈالر کی سپلائی بہتر ہونے کے باعث ملک میں ڈالر کی ڈیمانڈ انتہائی محدود ہو گئی ہے جس سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔ یکم ستمبر سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ مجموعی طور پر 22 روپے 84 پیسے کم ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ مجموعی طور پر 44 روپے کم ہوا۔

ماہرین کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی سخت نگرانی، انسداد سمگلنگ مہم سے کرنسی سمگلرز روپوش ہوگئے ہیں اور غیرملکی کرنسیوں کی ذخیرہ اندوز کرنے والے افراد مارکیٹ میں فروخت کر رہے جس سے ڈالر کی اڑان رک چکی ہے۔ کریک ڈائون خوفزدہ لوگوں کی طرف سے ڈالر کی فروخت سے سپلائی میں اضافہ اور ایکسچینج کمپنیوں کی طرف سے ڈالرز انٹربینک میں سرینڈر کرنے سے بھی ڈالر کے ریٹ میں کمی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی اقدامات کے محکمہ کسٹمز نے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر معمول کی ایئرلائنز، چارٹرڈ وجیٹ فلائٹس کی نگرانی سخت کی ہے اور کرنسی سمگلنگ کے خلاف خصوصی تربیت یافتہ سراغ رساں کتے استعمال کیے جا رہے ہیں جس سے گرے مارکیٹ کی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔ گرے مارکیٹ کی سرگرمیاں رکنے سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

دیکھنا یہ ہے، کہ کمپنی کی بنائی ہوئی یہ جھاگ
کتنے دنوں میں بیٹھے گی ؟؟؟ اور
ڈالر واپس اپنی اصل اوقات میں کتنے دنوں کے بعد آئے گا؟؟؟ کیونکہ
منشیات سمیت ہر قسم کی سمگلنگ میں تو کمپنی خود ملوّث ہے

 
Last edited: