ڈاکٹرقدیر کو اعتراف جرم پر میں نے مجبور کی&#15

Psycho

MPA (400+ posts)
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل ۔2010ء)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ، انھوں نےڈاکٹر عبدالقدیر کو اٹیمی مواد کے پھیلائو سے متعلق ،اعتراف جرم پر مجبور کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ جوہری پھیلائو سے متعلق امریکا کا دبائو تھا، معروف سائنسدان کو سابق صدر پرویز مشرف کے کہنے پر اٹیمی مواد کے پھیلائو سے متعلق ،اعتراف جرم پر مجبور کیا تھا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ملزمان کا تعین نہیں کرنا تھا اس لیے موجودہ حکومت کو دو سال انتظار کرنے کی بجائے بے نظیر بھٹو کیس کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی ۔سابق صدر پرویز مشرف کے متعلق ایک سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں پرویز مشرف کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا بلکہ اس وقت کی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔
 

monh zorr

Minister (2k+ posts)
Re: ڈاکٹرقدیر کو اعتراف جرم پر میں نے مجبور کی

عزت مآب ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کو بے وقار کرنے کی کوشش آئین شکن پرویز مشرف کو اس قوم کا انتہائی دشمن قرار دینے کیلئے کافی ہے،