
اسلام آباد میں عالمی شہرت یافتہ عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک تقریب میں اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہے، اپنے دورے کے دوران انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
https://twitter.com/x/status/1841151707985928702
تقریب میں اس وقت صورتحال مختلف ہوگئی جب پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں سے لڑکیوں کو شیلڈز دلوانے کا مرحلے کا آغاز ہوا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکیوں کو شیلڈز دینے سےمعذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے یہ لڑکیاں غیر محرم ہیں میں انہیں شیلڈز نہیں دے سکتا، انہوں نے اسٹیج سے نیچے اتر کر لڑکوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریب کے منتظمین سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان سے کہا کہ آپ ان بچیوں کو چھو نہیں سکتے کیونکہ یہ آپ کیلئے نامحرم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1841804855406444995
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے، دو روز اسلام آباد میں قیام کے بعد وہ کراچی روانہ ہوں گے جہاں وہ مختلف تقاریب اور اجتماعات میں شرکت کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/drazk1h1i.jpg