
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی معروف عالمی عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں لیکچر کے دوران متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فاروق ستار کو نیند سے جھولتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا، فاروق ستار نیند کے شدید غلبے کے باعث اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی بارہا کوشش کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔
فاروق ستار کے سونے کے مناظر پنڈال میں موجود کیمروں نے بھی قید کیے جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنسنے لگے، ڈاکٹر ذاکر نائیک نےشرکاء کے ہنسنے کی وجہ پوچھی تو رضاکاروں نے بتایا کہ لیکچر کے دوران فاروق ستار سورہے تھے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیئے، صحافی عمار خان یاسر نے کہا کہ کیا ٹائمنگ ہے، پوچھنا یہ تھا کہ کیمرہ مین کی نوکری کا اس کے بعد کیا بنا؟
https://twitter.com/x/status/1843186653533491521
نعمان رضوی نے کہا کہ فاروق ستار کو دیکھ کر مصطفیٰ کمال کا وہ ڈائیلاگ یاد آگیا کہ ہمارے آنے کے بعد کارکنان رات کو اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں، کمال کی بات ہے اب تو ایم کیو ایم کے رہنما بھی ہر جگہ سوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1843233134210428968
ایک صارف نے لکھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے تقریر کے دوران کہا کہ حرام دینے اور لینے والا دونوں جہنم میں جائیں گے،مجمع میں قہقہے گونج اٹھے، ڈاکٹر صاحب نے غصے سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ مجمع نے جواب دیا کہ کچھ نہیں فاروق ستار صاحب سورہے ہیں، یہی حال ہمارے ملک اور اس میں ہونے والی سیاست کا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1843329878927593906
ایک صارف نے کہا کہ ہمارے تو پورا معاشرہ ہی سویا ہوا ہے بس پکڑے فاروق ستار صاحب گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1843297423797748153
ظفر شیرازی نے کہا کہ فاروق ستار بھائی نیند کے مزے لیتےرہے تھے پھر ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے یہ بول کر جگایا کہ صبح ہوگئی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1843250555030024192
فیاض شاہ نے کہا کہ کیمرہ مین بہت ظالم شخص تھا۔
https://x.com/RebelByThought/status1843270852001050806
احمد حسن بوبک نے کہا کہ لگتا ہے کہ کیمرہ مین بالکل پی ٹی آئی کا لڑکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1843353007402168479
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10faroooqbahsisisogay.png