
پاکستان میں ہر طرف کرپشن ہی کرپشن, ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں بھی کرپشن سامنے آگئی,کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اے کیو خان اسپتال میں منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان سہیل اور شوکت بابر ورک کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان ٹرسٹ اسپتال میں کروڑوں کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف درخواست ڈاکٹر دینا خان کی جانب سے دی گئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اے کیو خان ٹرسٹ اسپتال کی جعلی ڈیڈ تیار اور استعمال کرنے پر مقدمہ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہوا تھا۔
ملزم سہیل کو مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا,دیگر ملزمان نے اپنی عبوری ضمانت کروالی تھی، ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر تھانہ راوی روڈ میں بھی درج ہے۔
اس سے قبل محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ٹرسٹ کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ہتھیانے اور فنڈز میں خرد برد کا انکشاف ہوا تھا, ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، ان کا خواب تھا کہ لاہور میں عوام کے مفت علاج کے لیے ایک اسپتال بنائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dra11133.jpg