
فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لیے بنائی گئی ویب سیریز ’برزخ‘ کی کہانی اور کرداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستانی والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویب سیریز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس ڈرامہ برزخ کے ڈائریکٹر نے پہلے قرآن میں سے جو سب سے بڑے گناہ ہیں اسکی ایک لسٹ بنائی، جسے اللہ تعالیٰ ناپسند فرماتا ہے اور اس پہ ڈرامہ بنادیا
انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر اس ڈرامہ میں زنا کو گلیمرائز کیا گیا ہے، فحاشی پھیلانا، بچوں کی جنسی طور پر ذہن سازی کرنا، ایل جی بی ٹی یا قوم لوط کو نارملائز کرانا اور جادو ٹونہ۔۔ یہ سب آپکو برزخ ڈرامے میں ملے گا۔
https://twitter.com/x/status/1818287395613319334
ماریہ بی کا کہنا تھا کہ،’نہیں ہم اس ایجنڈے کے عادی نہیں ہوں گے۔ہم بیٹھ کر انہیں اپنے بچوں میں یہ گندگی پھیلاتے نہیں دیکھیں گے۔ اس ڈرامے میں قوم لوط کے سب سے حرام کام اور بڑے گناہ جیسے زنا ، لیزبین، گے، بائی سیکسوئل، ٹرانس جینڈرز اور بچوں کی پرورش سب کو بے شرمی سے گلیمرائز کیا جا رہا ہے’۔
ماریہ بی کا مزید کہنا تھاکہ،’ہم لوگ اور پاکستان کے تمام والدین متحد ہو کر ہمارے بچوں کی حفاظت کریں گے اور انشاء اللہ اسکے خلاف آواز اٹھائیں گے’۔
ماریہ بی کا مزید کہنا تھا کہ’برزخ کی ٹیم نے محض چند کروڑ کیلئے 25 کروڑ پاکستانی عوام کا دل توڑ دیا، ہم اس ایجنڈے کے عادی کبھی نہیں ہونگے اور اس کے آگے دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔’
اپنے پیغام کے اختتام میں ماریہ بی نے ’برزخ’ کی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس کہانی اور فحاشی کو عام کرنے پر ہم ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے اور جلد آپکو قانون کے کٹہرے میں بھی دیکھیں گےـ
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mariab1h1h2.jpg