
سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ڈرامہ سیریل "گرہیں" کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈرامے پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر نشر کیےجانے والے ڈرامہ سیریل "گرہیں" کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عوام نے اس ڈرامے کی حالیہ قسط کا ایک کلپ بھی شیئر کیا جس میں ڈرامے کے اداکاروں کو کالا جادو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفن نے موقف اپنایاہے کہ ڈرامے میں کالے جادو کو پروموٹ کرنے کی کوشش کیجارہی ہے۔
ڈرامے کے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کالے جادو کا مکمل طریقہ دکھاتی ہے، ثریا نامی کردار اپنے حریف کو نقصان پہنچانے کیلئے کچھ پڑھتے ہوئے ایک گڑیا میں سوئیاں پروتے ہوئے نظر آتی ہے۔
صارفین نے اس حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پیمرا سے ڈرامے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کالا جادو ہمارے معاشرے میں رائج ہے، اب ڈراموں میں بھی کالے جادو کو فروغ دیا جارہا ہے ، یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/girhaah1h1244.jpg
Last edited: