
پاکستان کے نوجوان ملکی حالات کی وجہ سے اپنے مستقبل سے مایوس ہو چکے ہیں اور بہتر روزگار کے لیے ان کی پہلی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح دوسرے ملک پہنچ جائیں جس کے لیے وہ ڈنکی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
ذرائع کے مطابق بہتر روزگار کی تلاش میں ڈنکی لگا کر ماریطینیہ سے سپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی شہری بھی دم گھٹنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈنکی لگا کر مارطینیہ سے سپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی شہریوں میں سے ایک کا تعلق وزیرآباد سے بتایا جا رہا ہے، وزیرآباد کے نوجوان ابوہریرہ کی شادی 2 سال پہلے ہی ہوئی تھی۔ مارطینیہ سے سپین کی طرف سفر کرنے والی کشتی میں سوار چاروں پاکستانی شہریوں کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاروں پاکستانی شہریوں کو سپین جانے والی کشتی میں پڑے ہوئے سامان کے چھپایا گیا تھا، حادثے میں جاں بحق باقی 3 پاکستانی شہریوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ پچھلے سال بھی یونان میں بھی ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ یونان کشتی حادثہ کے بعد ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کیا تھا اور واقعے میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا تھا۔ سمگلرز شہریوں کو یورپ بھیجنے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ روپے لیتا تھا اور شہریوں کو پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھا جس کی نشاندہی پر دیگر ملزموں کے خلاف بھی چھاپے مارے گئے تھے اور 11 مقدمات درج کیے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12dunisskdjkjd.png