ڈوبتی معیشت میں پی ایس ایل کی شاندار افتتاحی تقریب ،صارفین کے تبصرے

1pslsopnenenermonyy.jpg


پاکستان سُپر لیگ 8 کا شاندار آغاز ہوچکا ہے، ایونٹ کا نغمہ گانے والے معروف گلوکاروں عاصم اظہر، شے گِل اور فارس شفیع کی پرفارمنس نے ایونٹ میں چار چاند لگائے، گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے بھی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا، جب کہ تقریب کے آخر میں دلکش آتش بازی نے سماں باندھ دیا۔


سوشل میڈیا صارفین بھی افتتاحی تقریب کے بعد میدان میں اترے، تنقید ، میمز کی بھرمار لگادی، صارفین کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں اور ملک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے قرض مانگ رہا ہے، ان حالات کے باوجود ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایسی شاندار تقریب ہونا کچھ پلے نہیں پڑا۔

https://twitter.com/x/status/1625196944925790208
اداکار و یوٹیوبر ارسلان نصیر کی ٹوئٹ میں مزیدار تبصرہ کرڈالا، لکھا پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب دیکھ کر وہ مجبور باپ یاد آگیا جو قرضہ لے کر بیٹی کی شادی کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1625179552355074050
ایک صارف نے لکھا پی ایس ایل افتتاحی تقریب کے لیے پیسہ ہے جبکہ الیکشن جیسے آئینی اور جمہوری کام کے لیے نا پیسہ ہے نا سکیورٹی۔

https://twitter.com/x/status/1625348937048637440
نعمان سہیل نے لکھا ایک ملک جس کی آدھی سے زیادہ آبادی دو وقت کے روٹی کے لئے در در زلیل و خوار ہورہے ہیں، اس ملک کی عیاشیاں دیکھ کر باقی دنیا حیران تو ہوتی ہوگی! رحم کرو اپنے پاکستانیوں پہ ظالمو۔

https://twitter.com/x/status/1625187336823914496
اکرام الحق نے لکھا مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آئی ایم ایف کا شاکنگ ردعمل دکھایا۔

https://twitter.com/x/status/1625359748735565826
دیگر صارفین کی جانب سے بھی اسی طرح تنقید کی جارہی ہے کہ ایک طرف ملک کی معیشت ڈوبنے کا رونا ہے، آئی ایم ایف سے قرضے مانگے جارہے ہیں دوسری جانب پی ایس ایل کی تقریب پر خرچہ کیا جارہا ہے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
او چول زادے جب عمران ہی نہیں ہوگا تو بغضِ عمران کہاں سے ہوگا۔
🤣
تو خدا ہے؟ تجھے کیسے پتا وہ رہے گا یا نہیں؟ حرامی بغض عمرانی
 

Back
Top