ڈوبنے والےدوستوں کویقین تھا،ہماری مددکیلئےکوئی آئے گا:بچ جانے والے نوجوان

friends-kpk-floods-df.jpg


ڈوبنے والے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا: عبیداللہ , سیلاب میں ڈوبنے والے میرے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں 28 اگست کو معجزانہ طور پر سیلاب میں ڈوبنے سے بچ جانے والے نوجوان نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ڈوبنے والے میرے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا۔

28 اگست کو ضلع لوئر کوہستان کے علاقے دوبیر سناگائی میں امداد کے منتظر منتظر پانچ دوست سیلاب کی لہروں میں بہہ گئے تھے جن میں سے ایک نوجوان کو خوش قسمتی سے بچا لیا گیا تھا اور باقی 4 دوست جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ واقعہ میں خوش قسمتی سے بچ جانے والے نوجوان عبیداللہ نے نجی ٹی وی چینل کوہستان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دوست معمول کے مطابق اپنے کام میں مصروف تھے کہ اچانک سیلاب آگیا، سیلاب کی لہریں تیز ہونے کے باعث درمیان میں پتھر پر کھڑے رہ گئے، دوستوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے ڈوبتے ہوئے دیکھا۔
عبیدا للہ نے بتایا کہ دوستوں کی گاڑیاں بھی سیلاب کی نذر ہو گئیں اور پانچ گھنٹے تک مدد کا انتظار کرتے رہے، ضلعی، صوبائی انتظامیہ، مقامی نمائندوں سب کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن کوئی امداد کو نہیں پہنچا، میرے پانچوں دوستوں کو اس بات کا یقین تھا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی نہ کوئی آئے گا۔ علاقہ کے مکین بھی موجود تھے لیکن پانی کے تیز بہائو کے باعث ہماری مدد نہ کر سکے۔

https://twitter.com/x/status/1562791541747331072
سینئر صحافی عمر بچہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دریا میں پھنسے نوجوانوں کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ: کوہستان دبئی ندی میں ڈوبنے سے قبل دریا کے بیچ میں پھنسے چھ افراد کی دل دہلا دینے والی تصویر!

کوہستان ٹی وی پر واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے تمام دوست سخت خوفزدہ تھے، وہ رسیوں سے بھی نکلنے کو تیار تھے لیکن سب سیلاب کی نذر ہو گئے مگر میں رسیوں کی مدد سے پانی میں سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا، باقی دوستوں کو بچانا ناممکن تھا۔ حکومت نے ابھی تک کسی سے رابطہ کیا نہ معلم کیا کہ مرنے والے لوگ کون تھے؟


عبیداللہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اور صوبائی انتظامیہ نااہل ترین ہے، میرے بچ جانے کے باوجود آج تک کوئی میرے پاس نہیں آیا اور میں اس بات پر حیران ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہمارے علاقے کا دورہ کیا لیکن ہم سے ملاقات نہیں کی۔
 
Last edited by a moderator:

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
CM KPK should visit this man and the family of those who drowned.. Many peoples of the areas were watching them from many hours but due to lack of knowledge how to save the peoples in situation like this.they also failed to save them.Only this man dare to jumped towards ropes and peoples save him. I know in those conditions no Helicopter or immediate help can be send this hills difficult areas.and due to closed roads.But Pmln medias cell using this sad incidents as politics tools..PTI KPK must counter it effectively which up till now they failed to do so...
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
بیچارے اس امید پر مارے گئے کہ بانکے سجیلے نوجوان ابھی مہنگی ترین فینسی واٹر بوٹس میں آئیں گے اور انہیں میڈیا کی چکاچوند میں زندہ بادی نعروں کے درمیان نکال لیں گے۔۔۔۔ اللہ ان سمیت ملکی اداروں کی مغفرت فرماۓ۔