
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف گواہی دینے والے امریکی فوج کےجوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی ایک مقدمے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سرکاری گواہ کے طور پر پیش ہوئے تھے، جس پر سابق امریکی صدر غصے میں آگئے ہیں اور انہوں نے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو پھانسی دینے کی تجویز دیدی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بیان میں کہا کہ مارک ملی آئندہ ہفتے ریٹائر ہونے والے ہیں، ان کی ریٹائر منٹ امریکیوں کیلئے جشن منانے کا وقت ہے، مارک ملی کی چین کے ساتھ خفیہ تعلقات کی خبریں بھی درست ہیں جس پر انہیں سزائے موت دی جانی چاہیے۔
سابق امریکی صدر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو نااہل ملٹری کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی شخص ہے جس کی وجہ سے افغانستان میں کئی امریکی فوجیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، افغانستان سے انخلا کے وقت مارک ملی نے سینکڑوں امریکی شہریوں کو تن تنہا چھوڑا اور اربوں ڈالر کا بہترین فوجی سازو سامان افغانستان کے حوالے کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11trumpmarkmily.png