ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دعویٰ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے غلط قرار دیدیا

dost-and-adv-punjab.jpg


ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے دوست محمد مزاری کے دعویٰ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں آج الیکشن ہونے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

نجی چینل اے آروائی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے دعویٰ سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا موقف سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں آج الیکشن ہونے کا کوئی بیان نہیں دیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کوبتایا تھا کہ امن وامان کی صورتحال پر اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا۔

انہوں نے دوست محمد مزاری کے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے ساتھ مشاورت کے دعوے کو غلط قرار دیا، احمد اویس نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں صرف اتنا کہا تھا کہ اسپیکر جو ہوگا آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی اور نہ ہی مجھ سے کوئی مشاورت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی چینل کے پروگرام "آف دی ریکارڈ" میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ تین اپریل کو پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کےانتخاب کیلئے ووٹنگ ہونا تھی تاہم کشیدہ صورت حال کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

دوست محمد مزاری نے یہ بھی کہا تھا کہ 6 اپریل کو دوبارہ سیشن ہونا تھا مگر ن لیگ نے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی، جہاں سپریم کورٹ میں اے جی پنجاب نے کمٹمنٹ کی تھی، کمٹنمنٹ کےمطابق 6 اپریل کوپنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا تھا۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جیو اورڈان نے اویس صاحب کے نام سے جھوٹی بریکنگ نیوز چلائی تھی جسے بعد میں دوسرے چینل نے بھی چلا دیا

ظن ہے کہ دوست مزاری نے اسی جھوٹی خبر کو دیکھا اور بنیاد بنا لیا بغیر تصدیق کئے