ڈیوڈ وارنر کی چوری شدہ کیپ کیلئے جاسوسوں کی مدد لی جائے: شان مسعود

sanda iddwarncap.png

میں اپنی بیگی گرین کیپ واپس کرنے والے کو بدلے میں اپنا بیگ دوں گا: ڈیوڈ وارنر

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی چوری کی گئی بیگی گرین ٹیسٹ کیپ کو تلاش کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے جاسوسوں کی تلاش کرنے کی اپیل کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بطور کھلاڑی آسٹریلیا کے عظیم سفیر ہیں شاندار طور پر الوداع کرنا ان کا حق ہے۔

انہوں نے ٹیسٹ کیپ کی گمشدگی پر سوال کے جواب میں کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ سب سے قیمتی چیز ہوتی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جلد ان کی بیگی گرین کیپ انہیں مل جائے گی۔ شان مسعود نے آسٹریلوی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے بہترین جاسوسوں کی مدد حاصل کر کے ان کی چوری کی گئی کیپ کو تلاش کیا جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ شائقین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی ٹیسٹ کیپ چوری ہو چکی ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ سے پہلے ہی میری کیپ چوری ہو گئی تھی اسے واپس کر دیں۔


انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایئرپورٹ پر موجود تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کی ہیں تاہم کسی نے بھی ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا۔ جس کسی کے پاس میری ٹیسٹ کیپ موجود ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے پہلے مجھے واپس کر دے تو میں اس کا شکرگزار ہوں گا۔

ڈیوڈ وارنر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میرے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے مجھے سے یا کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کریں، میں اپنی بیگی گرین کیپ واپس کرنے والے کو بدلے میں اپنا بیگ دوں گا۔ 111 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کے بیگ سے چوری ہونے والی بیگی گرینز کیپ انہیں دسمبر 2011ء میں ٹیسٹ ڈیبیو پر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پچھلے ٹیسٹ میچ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے باوجود چمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے ٹیم کیلئے کھیلیں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیمیں 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/sanda iddwarncap.png