
پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کولاچی سے اپنے تین عزیزوں کے ہمراہ اغوا کیے گئے لیفٹننٹ کرنل خالد امیر کو غیر مشروط اور محفوظ طریقے سے رہا کروالیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل خالد امیرکو اپنے تینوں عزیزوں کے ہمراہ رہا کروالیا گیا ہے، رہائی کیلئے کسی بھی قسم کی شرائط منظور نہیں کی گئی ہیں، رہائی کے بعد تمام مغوی بحفاظت طریقے سے اپنے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مغویوں کی رہائی میں قبائلی عمائدین اور بڑوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رہائی کے بعد کرنل خالد کا ویڈیو پیغام سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم مسجد میں بیٹھے تھے کہ خوارج آئے اور ہمیں اغوا کر کے لے گئے، یہ اسلامی روایات اور پشتوں کلچر کے خلاف ہے۔ انہوں میرے سے زبردستی کئی بیان ریکارڈ کرائے، انہوں نے کئی بار ری ٹیک کرایا جس میں پاک فوج کے خلاف الفاظ نکلوانا چاہتے تھے۔ پاک فوج حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہے، میں رہائی کیلئے کوششیں کرنے پر تمام مشیران کاشکر گزار ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1830237583886152156
خیال رہے کہ لیفٹننٹ کرنل کو کولاچی میں اپنے آبائی علاقے میں اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر تین عزیزوں کے ہمراہ اغوا کرلیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4lthallslrhahahhsogay.png
Last edited: