
ملکی اداروں پر تنقید کرنے والے مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سٹی نائب صدر نے معذرت کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آباد کے سٹی نائب صدر عبدالماجد معاذ نے پریس کلب میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھوبی گھاٹ جلسے میں حساس اداروں کے خلاف تنقید کرنے معذرت کرتا ہوں ، میں نے اداروں پر تنقید مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی ہدایت پر کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے جو کچھ کہا اس میں سے ایک بھی لفظ میرا نہیں تھا، میں نے مائیک میں صرف کیپٹن (ر) صفدر کیے الفاظ کو بیان کیا۔
https://twitter.com/x/status/1454466435011518465
انہوں نے انکشاف کیا کہ کیپٹن صفدر کے کہنے پر جب میں نے اداروں کے خلاف تنقید کرڈالی تو پارٹی صدر شہباز شریف صاحب نے میرے بیان سے اعلان لاتعلقی کردیا یہاں تک کہ انہوں نے مجھے مسلم لیگ کا کارکن ماننے سے بھی انکار کردیا۔
عبدالماجد معاذ نے کہا کہ میں شہر میں پارٹی کا نائب صدر تھا پھر بھی میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا ، آج میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ قیادت کی ہدایات پر ملکی اداروں پر تنقید کرنے سے بچیں اور محتاط ہوکر چلیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16pmlnfsdnaary.jpg