ڈی سی لاڑکانہ کو امداد کے لیے دیے گئے خیمے اور راشن سمگل کیے جانے کا انکشاف

16alizaidifloodsamadnumbri.jpg

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دیئے ئے خیمے اور راشن سمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے دیئے ئے خیمے اور راشن سمگل کیے جا رہے ہیں جس میں ٹریکٹر، ڈرائیور اور سٹور کیپر سمیت تمام انتظامیہ ملوث ہے۔

https://twitter.com/x/status/1562298189276921856
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص انتظامیہ سے سوال کر رہا ہے کہ رات کے اس پہر عوام کیلئے دیا گیا یہ سامان ٹریکٹر میں ڈال کر کس کی اجازت سے، کہاں لے جایا جا رہا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1562298245547806720
ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ یہاں سامان پڑا ہے جسے ٹریکٹر میں ڈال کر لے جایا جا رہا ہے اور کوئی جواب دینے کو تیار نہیں سرعام بدمعاشی کی جا رہی ہے جبکہ سوال کے جواب میں وہ شخص کہتا ہے کہ اعلیٰ افسران سے بات کریں، بدمعاشی نہ کریںاور جو کرنا ہے آپ کر لیں۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈیو بنانے والا شخص خیمے اور راشن لے کر جانے والے ٹریکٹر ڈرائیور سے پوچھتا ہے کہ یہ سامان کہاں لے جایا جا رہا ہے جس کے جواب میں ٹریکٹر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ مجھے اس بارے کوئی خبر نہیں۔ ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ یہ سامان عوام کیلئے ہے جسے رات کے وقت سمگل کیا جا رہا ہے جبکہ خیمے اور راشن لے کر جانے والے ٹریکٹر کی نمبرپلیٹ بھی موجود نہیں ہے جبکہ یہاں پر کوئی ذمہ دار فرد بھی موجود نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1562379325130801152
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: بلاول زرداری کا غیر ملکی حکومتوں/یجنسیوں سے مدد کی اپیل کرنا شرم کا مقام ہے۔ سندھ کی حکومت اور PDMAخود کچھ کیوں نہیں کر رہی۔ اوپر سے وفاقی حکومت ملک میں سیلاب متاثرین پر توجہ دینے کے بجائے عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے میں مصروف ہے۔ ان غلیظ لوگوں سے کچھ اور توقع نہیں!

https://twitter.com/x/status/1562393151410581505
دریں اثنا سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پی ٹی آئی سندھ کے عہدیداران کو متاثرین سیلاب کی امداد کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: سیلاب نے صوبہ سندھ میں تباہی مچا دی ہے۔ اس آفت نے ہم سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے تمام عہدیداران کو فوری طور پر ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔ہمیں اپنے ساتھی پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔
 
KPKInsafian

Senator (1k+ posts)

Ab kehnay ko buch nhi raha
 
pinionated

Minister (2k+ posts)
Where is boob press Sherry Rehman, who was sharing all the stats on rain damage in Pakistan / Sindh
 
AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
لاڑکانہ کو پیرس بنانے پر پی پی پی کو مبارک ہو۔ 15 سالوں میں ترقی اتنی کی ہے کہ نیو یارک کو لوگ چھوڑ کر ادھر آنا چاہتے ہیں