
ڈی پی او چکوال کے حکم پر رات کو بھی تھانے میں ڈیوٹی کرتی خاتون پولیس اہلکار کو دیکھ کر آئی جی پنجاب حیران رہ گئے، انکوائری کا حکم دیدیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب رات کے وقت اسلام آبا د سے واپس لاہور آرہے تھے کہ راستے میں انہوں نے اچانک کلر کہار پولیس اسٹیشن کا دورہ کیااور تھانے میں رات کے اس وقت میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ڈیوٹی کرتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے خاتون کو دیکھ کر پوچھا آپ اس وقت یہاں کیا کررہی ہیں؟ کیا آپ کوئی سائلہ ہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ اسے ڈی پی او چکوال کی جانب سے بطورسزا 24 گھنٹے ڈیوٹی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ ڈی پی او چکوال کے بچوں کو سنبھالنے سے انکار کیا تھا جس پر ناراض ہوکر ڈی پی او نے پولیس لائن سے ٹرانسفر کرکے خاتون اہلکار کی ڈیوٹی تھانے میں لگادی۔
آئی جی پنجاب نے خاتون اہلکار کا موقف جاننے کے بعد واقعے پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اہلکار کو دوبارہ پولیس لائن منتقل ہونے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/S5C1vdP/poli.jpg