کابینہ کی تشکیل کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں جاری

9%D8%B3%D8%B3%DA%A9%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86%DB%81.jpg

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ایک بار پھر پیپلزپارٹی قیادت کو منانے کی کوشش کریں گے، تاہم پیپلزپارٹی تاحال ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورہ کراچی سے واپسی کے بعد شہباز شریف تیسری بار پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے اور انہیں وفاقی کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیں گے، تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت پہلے 2 بار شہباز شریف کو ٹال چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت شہباز شریف کو ٹالتے ہوئے بہانہ یہ بنارہی ہے کہ پارٹی میں کابینہ میں شمولیت سے متعلق اختلاف ہے اور ابھی مشاورت جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1514149044632829952
اے آروائی نیوز کے انویسٹی گیشن سیل کے سربراہ نعیم اشرف بٹ نے اس حوالے سے انکشاف کیا کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شمولیت کے بجائے صدر مملکت، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے آئینی عہدے لینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

نعیم اشرف بٹ نے کہا کہ وزیراعظم آفس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے دور میں پرنسپل سیکرٹری رہنے والے فواد حسن فواد کو شہباز شریف کا مشیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری داخلہ پنجاب رہنے والے اعظم سلیمان کو بھی اہم عہدہ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کوخیبرپختونخوا کی گورنر شپ دینے پر غورہورہا ہے، اگر اکرم درانی گورنر نہیں بنتے تو دوسرے امیدوار کا اعلان جے یوآئی ف ہی کرے گی ،ا سی طرح ایم کیو ایم کے وسیم اختر کو سندھ کے گورنر تعینات کرنے پرغور ہورہا ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

اختلاف؟ یعنی کمی کمینوں کو یہ حق ہے کہ وہ بول سکیں؟ کمیوں کو تو صرف ولیعہد بلاول یا آصفہ کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہونے کا حق ہے اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں۔ تو مطلب یہ ہوا کہ زرداری ھاتھ دکھا گیا
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواریوں کے لیڈر نواز کے کارنامے:
١- ڈکٹیٹر کی گود میں بیٹھ کر سیاست میں پلانٹ ہونا
٢- ججز کو خریدنا
٣- سپریم کورٹ پر حملہ
٤- آرمی چیف کو بی یم ڈبلیو کی چابی پیش کرنا
٥- کرپشن کے پیسوں سے اپارٹمنٹ بنانا
٦- ملک دشنوں کے ہاتوں ملک کے خلاف بیان دینا
٧- دو قوامی نظریے پر حملہ کرنا ہم بھی آلو گوشت کھاتے ہیں اور اسی خدا کو پوجتے ہیں
٨- کارگل کی جیتی ہوئی جنگ کلنٹن کے قدموں میں پیش کرنا
٩- اپنے آرمی چیف کو دشمن ملک بھیجنا کی کوشش کرنا
١٠- اجمل قصاب کیس میں جھوٹا دو کرنا اور اپنے ملک پر الزام لگانا
١١- طاہرہ سید اور امریکی صحافی سے گھٹیا تعلقات کی کوشش کرنا
١٢- جسٹس سجاد کو خریدنے کی کوشش کرنا
١٣- بینظیر خاتون اول اور دوسری خواتین کی کردار کشی کرنا
١٤- جج ارشد ملک کو بلیک میل کرنا اور رشوت دینے کی کوشش کرنا
١٥- جھوٹی بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگنا-
١٦- ملک سے باہر بھاگ کر ملک دشمن بیانیہ بنانا
١٧- دشمن ملک میں بیٹھ کر منتخب حکومت کے خلاف ملک دشمنوں سے مل کر سازش کرنا
 
Last edited:

Terminator;

Minister (2k+ posts)
کیا معلوم اِس رنگ بازی کی وجہ سے
پاکستان کی بھیڑ بکریاں میری چوریوں، ڈکیتیوں، اور نوسربازیوں کو سرے سے بھول ہی جائیں

مسخرہ اعلیٰ کی خود گویائی

278429357_4960053110714387_3358816065987159528_n.jpg
 
Last edited: