کارکن کو تھپڑ مارنے کی خبر پر شیر افضل مروت کا اے آروائی کو جواب

shefai1h1i1.jpg

نجی چینل اے آروائی کا کہنا ہے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلی میں بدنظمی کا شکار ہو گئی، شیر افضل مروت نے ایک کارکن کو تھپڑ جڑ دیا۔

اے آروائی کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں اس وقت بدنظمی دیکھی گئی جب شیر افضل مروت ریلی میں پہنچے اور کارکنوں نے انھیں گھیر لیا۔
https://twitter.com/x/status/1774470036813480203
چلتے چلتے شیر افضل مروت کو دھکا لگا تو وہ طیش میں آ گئے، اور انھوں نے مڑ کر دھکا دینے والے کو تھپڑ جڑ دیا۔

اس پر شیر افضل مروت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اے آر وائے خبر کے مطابق میں نے ورکر کو تھپڑ رسید کیا۔ اس کلپ میں جو ورکر نظر آرہا ہے وہ میرا ذاتی گارڈ حکیم خان ہے جو دہشت گردی کے پیش نظر مجھے کہہ رہا تھا کہ گاڑی میں بیٹھ جاؤں اور ورکرز کو میرے پاس آنے پر دھکے دے رہا تھا جس کو میں نے منع کیا کہ مجھے نہ کھینچے۔
https://twitter.com/x/status/1774512487184122060
انہوں نے مزید کہا کہ اے آروائے نے میری ذاتی گارڈ کو پی ٹی آئی کا کارکن بنا دیا۔ ایسی صحافت پر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1774786053754208533
 
Last edited by a moderator:

P4K12TANI

Senator (1k+ posts)
یہ شخص پی ٹی آئی تو دور کسی بھی پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔
اس میں انا اور اکڑ بہت زیادہ ہے۔ خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنا بھی ایک بیماری ہے جس میں یہ شخص مبتلا ہے۔