
فیصل آباد میں کار سوا لڑکی سے بدسلوکی اور نازیبا حرکات کرنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے تلاشی کیلئے روکی گئی کار میں سوار لڑکی کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکات کیں۔
گاڑی چلانے والے لڑکے نے واقعہ کے بعد ایف آئی آر درج کروائی اور موقف اپنایا کہ وہ اپنی کزن کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ کینال روڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑی رکوائی اور تلاشی دینے کا حکم دیا۔
لڑکے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک ہمیں سڑک پر روکے رکھا اور اس دوران ہمیں ہراساں کیا جاتا رہا، ایک پولیس اہلکار کی جانب سے لڑکی کی جامہ تلاشی لینے کی کوشش کی گئی اور اس سے نازیباحرکات بھی کیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/0j7PJZV/9.jpg