کامران اکمل کے سکھوں سے متعلق بیان پر ہربھجن سنگھ نے لعنت بھیج دی

kama11h1i211.jpg



اے آروائی نیوز کے دو شوز میں متعتصبانہ ریمارکس اعجاز احمد نے پٹھان کھلاڑیوں سے متعلق ریمارکس پاس کئے تو کامران اکمل بھی سکھ کھلاڑیوں کا مذاق اڑانے پر اتر آئے,کامران اکمل انڈین سکھ کھلاڑی ہرشدیپ سنگھ کا 12 بجے کا حوالہ دیکر مذاق اڑاتے رہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈیا کے خلاف آخری اوور ہرشدیپ سنگھ نے کرنا ہے، اسکا ویسا ردھم نہیں لگا، لگ بھی سکتا ہے،پھر آپکو پتہ ہے کہ پاجی 12 بج گئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کامران اکمل ہنس دیے۔
https://twitter.com/x/status/1800127739896496469
جبکہ کامران کی جانب سے 12 بج گئے کو دوبارہ دہرایا گیا، ساتھ ہی ایک اور مہمان کی جانب سے کہا گیا کہ کسی سکھ کو اوور نہیں دینا چاہیے۔

لیکن اب بھارتی سابق بالر ہربھجن سنگھ کی جانب سے بھی شدید ردعم دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی انہیں لعنت بھی دی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1800218303010582824
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ’لکھ دی لعنت تیرے کامران اکمل‘۔ تمہیں کچھ بھی بولنے سے پہلے سکھوں کی تاریخ کا علم ہونا چاہیے۔

ہربھجن کا دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم سکھوں نے تمہاری ماں بہنوں کو بچایا جب انہیں اغوا کیا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی ہربھجن کا کہنا تھا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے۔

پاکستانی سکھ صحافی ہرمیت سنگھ کی جانب سے بھی سخت ردعمل سامنے آگیا,انہوں نے لکھا کہ اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں پٹھان کھلاڑیوں پر بات ہورہی ہے اور دوسرے پروگرام میں سکھ کھلاڑیوں پر، ایسے گھٹیا کمینٹس کرنا اور پھر اس پر قہقہے لگانا انتہائی درجے کی اخلاقی گراوٹ ہے۔ مذہب اور زبان کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر کرکٹرز پر تنقید کی جائے۔ کامران اکمل کو شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1800266043664797892
سابق پاکستانی کرکٹر کامران اکمل سمیت پاکستانی ماہرین کے بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کے خلاف پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کو کور کرتے ہوئے نفرت انگیز اور افسوسناک بیانات کیونکہ وہ سکھ ہیں۔

بعدازاں کامران اکمل نے اپنے اس بیان پر معافی مانگ لی۔
https://twitter.com/x/status/1800244723157995924
یادرہے کہ سکھوں کے بارے میں بھارت میں کچھ سکھ مخالفوں اور سکھوں سے نفرت کرنیوالوں نے یہ بات پھیلائی تھی کہ جیسے ہی12 بجتے ہیں تو انکا دماغ گھوم جاتا ہے اور وہ دارو(شراب) پی کر غل غپاڑہ کرتے ہیں۔۔

اس حوالے سے اندراگاندھی اور بھٹو سے منسوب ایک لطیفہ بھی پیش کیا جاتا ہے جس کی صداقت پرسوالات ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
Good gesture from kamran
Akmal to extend his apology for his derogatory remarks about Sikh community worldwide
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس وقت میڈیا پر آنے کی اور منہ کھولنے کی اجازت ہی لعنتیوں اور بے شرموں کی ہے
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
WHO WATCHES THESE LAFAFAS AND DUFFERS !!! YEH MONH KHOLTAY HAIN TO GHALAZUT HE NIKAL-T HAI !!! BAKWAS BUND KERO O A DUNDAAN WALI SARKAR !!!
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Each and every community is respectable .... if you are good friends you may use such words in private meeting but not on TV Channels ...Kamran should apologise from Sikh community
 

Back
Top