
حکومت کی جانب سے روزگار کیلئے آسان قرضوں کے منصوبے'کامیاب جوان پروگرام' سے مستفید ہوکر برسر روزگار آنے والے نوجوانوں کی تعداد 3 3 ہزار653 تک پہنچ چکی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کی 2 ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 19 ستمبر سے5 اکتوبر کے دوران قرض کی فراہمی میں اضافہ ہوا ہے، روزگار اور کاروبار کے مواقع بھی بڑھے ہیں، ان 2 ہفتوں کےدوران ملکی نوجوانوں میں 2 ارب 60 کروڑ روپے کے قرض تقسیم کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 15 دنوں کے دوران4 ہزار 203 نوجوانوں کو نوکریاں بھی ملی ہیں، جبکہ ایک ہزار 48 افراد نےقرضہ لے کر نیا کاروبار بھی شروع کیا ہے،ان اعدادو شمار کے بعد منصوبے سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد33 ہزار653 تک پہنچ چکی ہے، 16 ہزار48 نوجوانوں میں اب تک 21 ارب 60 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، ملک کے نوجوانوں کو کامیاب دیکھنا ہی وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے۔
انہوں نے قرضہ حاصل کرنے کا آسان گر بتاتے ہوئے کہا کہ جس نوجوان کا کاروبار کا پلان جتنا واضح اور موثر ہوگا اسے اتنی جلدی ہی قرضہ مل جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamiy11.jpg