کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر وزیراعظم،صدرسمیت سیاسی و شوبز شخصیات غمزدہ

4.jpg

چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے، ملک کے وزیراعظم، صدر، سیاسی شخصیات اور شوبز ستاروں نے ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

https://twitter.com/x/status/1444287458418597888
وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمرشریف بے شمارصلاحیتوں کے مالک اور فنون لطیفہ میں منفرد مقام رکھتے تھے، فن کے شعبے میں ان کی خدمات کویاد رکھاجائےگا۔

https://twitter.com/x/status/1444270426327224322
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444281533687164940
https://twitter.com/x/status/1444233314580189193
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لیجنڈ اداکار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا کو خوش رکھنے والا آج دنیا کو اداس کر کے چلاگیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1444246248710709252
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عمرشریف کو پاکستان کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ قہقے بکھیرے ، انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، ان کے انتقال پر ساری قوم افسردہ ہے، عمر شریف کا خلا پر نہیں ہو سکتا۔

https://twitter.com/x/status/1444250612582035457
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رونے والوں کو ہنسانے والا طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا، عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے، مرحوم نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

دوسری جانب شوبز ستاروں بھی کامیڈی کی دنیا کا ایک عہد تمام ہونے پر غمزدہ ہیں۔

اداکارعدنان صدیقی نے عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اوراب ہمیں چھوڑکرچلے گئے۔ ہم سب بہت افسردہ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1444233037554794500
فیصل قریشی نے کہا کہ عمرشریف کے انتقال کی خبرسن کرغمگین ہوں۔ وہ انڈسٹری کے حقیقی اداکارتھے۔ خدا انہیں جنت نصیب کرے۔

https://twitter.com/x/status/1444230581345259523
گلوکارابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج رلا کرچلا گیا۔ عمر شریف کی حب الوطنی اورانسان دوستی کو نہیں بھلایا جاسکتا۔

https://twitter.com/x/status/1444230546620571653
گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں، خدا عمرشریف کو جنت میں جگہ دے۔

https://twitter.com/x/status/1444230278436859905
کامیڈی کے بےتاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر بھارت کے معروف ٹی وی شو’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الوداع لیجنڈ، آپ کی روح کو سکون ملے۔

https://twitter.com/x/status/1444233412101820416
 

HIDDEN

Minister (2k+ posts)
Am era has come to an end.
Umar sharif, Moeen Akhtar, Amanullah, these were our legends. I don't know when we would get such fine comedians again.