Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
پشتو میں کہہ رہا ہے، ہم نے نماز پڑھی تو میں پانی لینے گیا جب آدھے راستے پہنچ گیا تو ایک دھماکہ ہوا اور آگ لگی۔ جب وہاں گیا تو چچا آگ میں تھا، بھائی بچوں کو سائیڈ پر کیا۔ اتنے میں چچا پر ایک اور ڈرون ہوا اور پھر بھائی بچوں پر بھی ہوا۔ کاٹلنگ ڈرون حملے میں بچ جانے والے کی گفتگو
https://twitter.com/x/status/1908774701934969043
"جب ہم نے نماز پڑھی، تو میں پانی لانے کے لیے اٹھا۔ہمارے پاس پانی کا کوئی مستقل بندوبست نہیں ہوتا،کیونکہ ہم اکثر کچی جھونپڑیوں اور ٹینٹوں میں رہتے ہیںاور بھیڑ بکریاں چراتے ہیں۔میں ابھی تک بیچ راستے میں ہی تھا کہ پیچھے سے ایک دھماکے کی آواز آئی۔
میں نے پلٹ کر دیکھا تو آگ اور دھویں کے شعلے بلند ہو رہے تھے۔ جب واپس آیا تو میرا چچا آگ کی زد میں تھا، اور میں اُسے بچانے سے قاصر رہا۔ اپنے بھائی کو دیکھا تو وہ زخمی تھا، اور اوپر جنگی جہاز بمباری کر رہے تھے
"میں نے بھائی اور تین بچوں کو لے کردو پہاڑوں کے درمیان ایک تنگ جگہ میں بٹھایا،لیکن گولیوں کی بوچھاڑ میں وہ تینوں بچے وہیں شہید ہو گئے۔میں آگے دوڑا اور ایک جھونپڑی میں جا چھپا۔پھر دیکھا کہ اوپر پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی —جہاں میرا زخمی بھائی موجود تھا
"میرا بھائی وہاں شہید کر دیا گیا تھا۔دو تین گھنٹے بعد ہم نے دوسروں کو فون کیا اور خود وہاں پہنچے،لیکن پولیس والے ہمیں اندر جانے نہیں دے رہے تھے،کہنے لگے: 'ہم خود دیکھیں گے کہ کتنے شہید ہوئے ہیں۔'ہم نے انہیں شہداء کے نام دیے،تب جا کر انہوں نے وہاں سے 9 لاشیں نکالیں۔
Last edited by a moderator: