کاکڑ کے قائداعظم سے متعلق متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

kakai1h1h213h4.jpg

نگراں وزیراعظم کے اسرائیل سے متعلق متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب اسرائیل سے متعلق متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کا اصل مقصد سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قائد اعظم کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیان تبدیل ہوسکتا ہے، قائداعظم کا قول تبدیل کرنا کفر نہیں ہے، قائداعظم کا قول نبی پر اترا الہام نہیں ہے، فلسطین کے 2 ریاستی حل کا میں نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کا اشارہ دینے پر سوشل میڈیا صارفین نےشدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عمران خان کو ہٹانے کا اصل ایجنڈا تھا جو اب سامنے آرہا ہے۔
سینئر وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اس معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے،عمران خان کو ہٹانے کی وجہ اور نگراں حکومت کا اصل ایجنڈا سامنے آگیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735061580910346327
محمد امین شہیدی نے کہا کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کے غلام حکمران موقع ملنے پر اپنا ملک، دین ، قوم اور قائداعظم سب بیچ کر کھاجائیں، اور بہت ہی سستا بیچ دیں۔
https://twitter.com/x/status/1735089219062865921

احمد کھوکھر نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے پاس پالیسی بیان دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے مگر اس کے باوجود یہ صاحب نا صرف قائداعظم کو بھی غلط ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ اسرائیل کے وجود و حیثیت کو تسلیم کرنے کی بات کررہے ہیں،نواز شریف کی واپسی، عدلیہ کی سہولت کاری سب کچھ پلاننگ کا حصہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735194282649178311
جان عالم صافی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے اس بیان کا مطلب ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مشن پر کام شروع ہوگیا ہے، جنرل عاصم منیر ویسے بھی امریکہ میں ہی موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1735287187871007161
ایک صارف نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے اصل مقاصد سامنے آگئے، نگراں وزیراعظم نے قائداعظم کے قول "اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا" کو حالات و اقعات کے مطابق تبدیل کرنے اور اس کے برعکس فیصلہ کرنے کا اعلان کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1735142603207675916
ارشد چوہدری نے کہا کہ جو بیان نگراں وزیراعظم دے رہے ہیں، عمران خان کو ہٹانے کا بنیادی اور کلیدی مقصد یہ بھی تھا کیونکہ عمران خان اس کام میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1735169254880600511
خضر سہی نے کہا کہ اس بیان کو اتنا ہلکا نا لیں، پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے گا یہ ایک حقیقت ہے، اور اس کیلئے گراؤنڈ بنایا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1735177606494900274
عمران خان نامی صارف نے کہا کہ انوارالحق کاکڑ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعتراف جرم کرلیا اور قائداعظم کے فرامین کو فرسودہ قرار دیدیا۔
https://twitter.com/x/status/1735118484655243528