کبریٰ خان کےخلاف قابل اعتراض مواد شیئر کرنےوالے چینلزکو بلاک کیا جائے:عدالت

kubra-khan-court-sindh-ss.jpg

عدالت نے اداکارہ کبریٰ خان کی درخواست پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تضحیک آمیز بیانات ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ملک کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی جانب سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور یوٹیوبر عادل فاروق و دیگر کے خلاف جمع کروائی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اداکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عادل فاروق راجہ نے مجھ سمیت 4 اداکاراؤں کیخلاف پروپیگنڈا کیا۔ بے بنیاد پروپیگنڈے سے ہماری شہرت کو نقصان پہنچا۔

کبریٰ خان نے درخواست میں کہا کہ ہم نے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں محنت سے نام کمایا ہے۔ عدالت نے عادل فاروق راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کیخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان نے میجر (ر) عادل راجہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کی تھی جس میں انہوں نے درخواست کی تھی کہ ایک یوٹیوبر نے ان سمیت چار اداکاراؤں کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے ہیں جن سے ان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

کبریٰ خان نے مزید کہا تھا کہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ پچھلے چار دن میرے اور میرے خاندان کے لیے اتنے برے گزرے ہیں کہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ یہ واضح ہونے کے بعد بھی کہ میرے نام کا مخفف غلط سمجھا گیا، پھر بھی مجھ پر شدید حملے کیوں کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے کہا میری تصویر کیوں غلط طور پر استعمال کی جا رہی ہے۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ اسے کسی نے نہیں روکا۔ کیوں کہ ہم چپ رہنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ میں بطور پاکستانی شہری اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اپنے وقار کو بچانے کے لیے قانون کا سہارا لے رہی ہوں۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

جس ملک میں ایک سابق وزیر اعظم کا پرچہ نہیں کٹتا یہ وہاں پتہ نہیں کون سا آئینی حق استعمال کرنے نکلی ہے اللہ ہی رحم فرمائے
یہاں آجکل آئینی حق نہیں آئینی فک چلتا ہے
 
Masud Rajaa

Siasat member
Army is very angry for Kubra 🤣 🤣 🤣 🤣
lo G
it means there is something wrong

جس ملک میں ایک سابق وزیر اعظم کا پرچہ نہیں کٹتا یہ وہاں پتہ نہیں کون سا آئینی حق استعمال کرنے نکلی ہے اللہ ہی رحم فرمائے
یہاں آجکل آئینی حق نہیں آئینی فک چلتا ہے

bajwa ki drkhwast per