کتوں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، 3 شدید زخمی ہو گئے: ذرائع

police-ahlkar-wk.jpg


پولیس اہلکار فوری طبی امداد دینے کے بعد ویکسی نیشن کے لیے ہسپتال منتقل

راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں آوارہ کتوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس سے 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنزہیڈکوارٹر میں آج آوارہ کتوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس سے 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے والے ایک کتے کو ایلیٹ اہلکار نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کتے کے کاٹنے سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک پولیس اہلکار کے پیٹ اور ٹانگوں پر بھی شدید زخم آئے ہیں۔ موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اپنے ساتھیوں کی کتے سے جان چھڑوائی۔ پولیس کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 3پولیس اہلکاروں میں صفدر اور اسحاق نامی اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد ویکسی نیشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق کتے یا کسی دوسرے جانور کے کاٹنے سے ریبیز نامی وائرس دماغ اور ریڑھ ہڈی تک پہنچنے کے بعد علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں جس میں 2 سے 12 ہفتے تک لگتے ہیں۔ وائرس جانور کے تھوک میں موجود ہوتی ہیں جس کی علامت ویکسی نیشن نہ کروانے کی صورت میں 2 سے 3 مہینوں میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

وائرس کی علامات میں سردرد، بخار، بے چینی، زکام اور کمزوری شامل ہیں اور وائرس دماغ تک پہنچنے کے بعد ہیلو سینیشن (غیرحقیقی چیزوں کو دیکھنا اور آوازیں سننا) ہائیڈروفوبیا (پانی سے ڈرنا)، ابنارمل عادات، کنفیوژن، دماغی کمزوری اور خوف بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایسی علامات شروع ہونے کی صورت میں مریض کا بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ریبیز وائرس کے انسانی تاریخ میں اب تک 20 سے بھی کم واقعات سامنے آئے ہیں جن میں متاثرہ اشخاص صحت یاب ہو گئے تھے۔ ریبیز وائرس والے جانوروں کی ویکسی نیشن سے واقعات میں کمی لائی جا سکتی ہے لیکن عام تاثر پایا جاتا ہے کہ جانوروں کو مارنا حل ہے۔
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)

کھسی عوام سے تو یہ غیرت مند کتے ہی اچھے ٹہرے . کم از کم رشوت خور پُلسیوں کا علاج تو اپنے ہاتھ میں لیا

یہ چیک کرو ان پولیس والوں نے کونسا ایسا گناہ کیا جو انکو گل شیر کے بھائی بند گلے پڑ گئے؟
Sir Ji, SIXER,,, wo bhi stadium se baher,,
میں نے یہ خبر نہیں پڑھی آنپڑا یہ تو بتائیں کونسے کتے زخمی ہوئے ہیں گلی کے یا پولیس کے
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
Lo je GANDA RAWAL, CHOOTRITE, LULLSHER, MOOCHOA nay he police par hamla kar dia. gandi baat baat.

Police walay nay Election na naam lay lia ho ga hahaha