کراچی،رینجرز کی وردی پہنے ملزمان کی دکان میں لوٹ مارکی ویڈیو سامنے آ گئی

rangermulzamananjsh.png

ملک بھر میں سٹریٹ کرائمز کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ڈاکو اتنے دیدہ دلیر ہو چکے ہیں کہ اب سکیورٹی اداروں کی وردیاں بھی استعمال کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 میں واقع ایک پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ہوئے ملزموں کے لوٹ مارنے کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پکوان سینٹر پر لوٹ مار کے واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پکوان سینٹر کے مالک کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آر میں اس کا کہنا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان ان کی دکان پر آئے جن میں سے ایک شخص نے رینجرز کی وردی پہن رکھی تھی۔ پکوان سینٹر میں داخل ہونے کے بعد ملزمان نے دکان پر موجود لوگوں پر اسلحہ تان لیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔

https://twitter.com/x/status/1814136637686755491
مذکورہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں رینجرز یونیفارم پہنے ایک شخص کو پکوان سینٹر میں داخل ہوتے اور اسلحہ دکھا کر وہاں موجود شہریوں سے ان کی قیمتی چیزیں چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضانے ایس پی گلشن اقبال علیم بلو واقعے کی تحقیقات کرنے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1813952434185908234
پکوان سینٹر کے مالک کا کہنا تھا کہ دکان میں اس کے پاس ایک بیگ میں 17 سے 18 لاکھ روپے نقدی موجود تھی، رینجرز یونیفارم پہنا ہوا شخص اسے ڈکیتی کرنے کے بعد باہر لے گیا اور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا لیا جہاں سول کپڑوں میں 2 افراد پہلے سے موجود تھے۔ ملزمان اسے کچھ دیر تک مختلف سڑکوں پر گھمانے کے بعد سرجانی ٹائون میں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور موبائل فون بھی چھین لیا، پولیس حکام کے مطابق واقعے میں کوئی قریبی شخص ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
 

Back
Top