کراچی، بکروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے میاں بیوی زیرحراست

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
1360883_2488779_TEETH_updates.jpg

کراچی میں بکروں کے مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے میاں بیوی بیوپاریوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق قربانی کے جانوروں کے دانت پورے کرنے کے لیے پلاسٹک کی اسٹرا کو کاٹ کر دانت بنائے گئے تھے۔

گلبرگ چورنگی پر بکروں کے مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاری پکڑے گئے، خریداری کے لیے آنے والے شخص نے دانتوں کی جانچ کی تو دانتوں کو مصنوعی پایا، خریدار نے مصنوعی دانت نکال کر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

سمن آباد تھانے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بیوپاری میاں بیوی کو 7 بکروں سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، حراست میں لیے جانے والے بیوپاریوں میں میاں بیوی شامل ہیں۔

قربانی کے جانوروں کے دانت پورے کرنے کے لیے پلاسٹک کی اسٹرا کو کاٹ کر دانت بنائے گئے تھے۔

دوسری جانب حیدرآباد سے جانور بیچنے کراچی آنے والے میاں بیوی کا کہنا ہے کہ دانت مصنوعی ہونے کا علم نہیں تھا، ہمارے ساتھ تو خود فراڈ ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جانوروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے سے متعلق گشت پر مامور پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی تاہم مصنوعی دانت لگا کر بیچنے کے حوالے سے کوئی مدعی تھانے شکایت لے کر نہیں آیا، واقعے کی مزید قانونی تفتیش کی جارہی ہے۔

Source
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بڑے اونچے لیول کے فنکار ہیں بھئی یہ میاں بیوی . زیر حراست؟؟ او بھائی ان کو تو تمغہ حسن کارکردگی ملنا چاہیے . اس سے پہلے کبھی ایسی فنکاری سنی ہے؟؟؟
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جب آرمی چیف اور عدالتی چیف مصنوعی فارم فورٹی سیون لگا کر وزیر اعظم وزیر اعلئی اور حکومت بنا سکتے ہیں تو پھر ان کو تو آرمی چیف یا چیف جسٹس ہونا چاہیے اتنی صفائی سے فن کاری کرنے پر جبکہ دونوں چیف تو بری طرح فلاپ اور زلیل ہوئے ہیں اور بے نقاب ہوگئے ان فراڈیوں کے مقابلے میں
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
1360883_2488779_TEETH_updates.jpg

کراچی میں بکروں کے مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے میاں بیوی بیوپاریوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق قربانی کے جانوروں کے دانت پورے کرنے کے لیے پلاسٹک کی اسٹرا کو کاٹ کر دانت بنائے گئے تھے۔

گلبرگ چورنگی پر بکروں کے مصنوعی دانت لگا کر بیچنے والے بیوپاری پکڑے گئے، خریداری کے لیے آنے والے شخص نے دانتوں کی جانچ کی تو دانتوں کو مصنوعی پایا، خریدار نے مصنوعی دانت نکال کر ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

سمن آباد تھانے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بیوپاری میاں بیوی کو 7 بکروں سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، حراست میں لیے جانے والے بیوپاریوں میں میاں بیوی شامل ہیں۔

قربانی کے جانوروں کے دانت پورے کرنے کے لیے پلاسٹک کی اسٹرا کو کاٹ کر دانت بنائے گئے تھے۔

دوسری جانب حیدرآباد سے جانور بیچنے کراچی آنے والے میاں بیوی کا کہنا ہے کہ دانت مصنوعی ہونے کا علم نہیں تھا، ہمارے ساتھ تو خود فراڈ ہوا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جانوروں کو مصنوعی دانت لگا کر بیچنے سے متعلق گشت پر مامور پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی تھی تاہم مصنوعی دانت لگا کر بیچنے کے حوالے سے کوئی مدعی تھانے شکایت لے کر نہیں آیا، واقعے کی مزید قانونی تفتیش کی جارہی ہے۔

Source
لو جی اب فارم-47 کے بکرے بھی ملا کریں گے

Tongue Goat GIF
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
ہم اللّٰہ سے رحم مانگتے ہیں.. اور اس کی مخلوق پر رحم نہیں کرتے..انسان تو انسان معصوم، بےزبان جانور پر بھی اتنا ظلم ؟ کیا ہم پتھر کے دور میں جی رہے ہیں ؟؟ اتنا شقی القلب انسان اور کوئی آواز نہیں اٹھا رہا اس کے خلاف. کیا سانگھڑ کا ایک وڈیرہ اتنا با اثر ہے کہ وہ ایک غریب شخص کی اونٹنی کی ٹانگ محض اس لیے کاٹ سکتا ہے کہ وہ اس کی فصل میں گھسی تھی ۔ فصل کے چند تنکوں کا نقصان۔۔۔ ایک بےزبان کا پاوں کاٹ کر پورا کیا گیا ۔ کوئی ہے جو بےزبان جانور کو معذور کرنے اور تکلیف دینے پر حکومت وقت تک یہ جبر کی داستان پہنچائے ؟ کیا تکلیف سے بلبلاتی اس اونٹنی کی آوازیں عرش تک نہیں پہنچی ہوں گی ؟ کیا سندھ پولیس اس کی ایف آئی آر ایک بااثر وڈیرے پر کاٹے گی ؟ یا ہزاروں کیسز کی طرح یہ بھی دبا دیا جائے گا ۔...

https://twitter.com/x/status/1801846350671151129
 
Back
Top