کراچی، سرکاری کتابیں کتابیں،کاپیاں چوری کر کے بازاروں میں فروخت کا انکشاف

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
4.png


کراچی: سرکاری اسکولوں کے طلباء کے لیے فراہم کی جانے والی کتابیں اور کاپیاں غیر قانونی طور پر بیچنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پولیس نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سرکاری کتابیں اور کاپیاں برآمد کی ہیں۔ ان کتابوں کو ایک گھر میں چھپایا گیا تھا تاکہ انہیں خفیہ طور پر فروخت کیا جا سکے۔



پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے خلاف سرکاری مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور محکمہ تعلیم کے بعض افراد بھی اس غیر قانونی کام میں شامل ہیں۔ ملزمان سرکاری اسکولوں کی کتابوں اور کاپیوں کے کور تبدیل کر کے انہیں مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے محمودآباد، ملیر، اور کورنگی کے علاقوں کے دکانداروں کو یہ کتابیں اور کاپیاں فروخت کیں۔ برآمد شدہ کتابیں مختلف گیارہ مضامین پر مشتمل ہیں۔
 

Back
Top